Book Name:Maqam e Sahaba o Ahle Bait

ہو رہے ہوں گے اور دستِ شاہِ کوثر سے لبالب جام پی رہے ہوں گے۔    یہ کتنی بڑی بدنصیبی ہے۔    اللہ  پاک اہلِ بیت کی محبت سے ہمارے دلوں کو آباد فرمائے اور مرتے دم تک ہم اسی محبت پر قائم و دائم رہیں اور کل بروزِ قیامت اہلِ بیتِ کرام کے ناناجان ،    سرورِ عالمیان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شفاعت سے بھی بہرہ مند ہوں اور آپ کے ہاتھوں سے کوثر کے جام بھی پئیں۔    اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

حوضِ کوثر کیا ہے؟

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو!حوضِ کوثر کیا ہے،    اس بارے میں صدر الشریعہ ،    بدرالطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  لکھتے ہیں:  یہ حوض نبی  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو مرحمت ہوا (ملا) ،    حق ہے۔    اِس حوض کی مسافت ایک مہینہ کی راہ ہے،    اس کے کناروں پر موتی کے قُبّے ہیں،    چاروں گوشے برابر ہیں،    اس کی مٹی نہایت خوشبودار مشک کی ہے،    اس کا پانی دُودھ سے زیادہ سفید،    شہد سے زیادہ میٹھا اور مشک سے زیادہ پاکیزہ ہے اور اس پر  (جو)  برتن  (رکھے ہوئے ہیں وہ)  ستاروں سے بھی گنتی میں زیادہ ہیں۔    جو اس کا پانی پئے گا کبھی پیاسا نہ ہوگا،    اس میں جنت سے دو پر نالے (Channels)ہر وقت گرتے ہیں،    ایک سونے کا،    دوسرا چاندی کا ہے۔         (بہارشریعت ،   ۱ / ۱۴۵)  

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!        صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام ”مَدَنی اِنعامات“

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!حوضِ کوثر کے جام پینے،    محبتِ اہلِ بیت بڑھانےاور ان کی سیرت طیبہ  پر عمل کرنے کا ایک بہترین ذریعہعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہو کر ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں میں مشغول ہوجانا ہے۔   8 مَدَنی کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”مدنی انعامات “پر عمل