Book Name:Maqam e Sahaba o Ahle Bait

ہے،    اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی اِنعامات نیک بننے کا بہترین نُسخہ ہے۔   لہٰذا وقت مقرَّر کر کے روزانہ فکرِ مدینہ کیجئے  (یعنی مَدَنی انعامات کے مطابق آج کہاں تک عمل ہوا)  رِسالے میں دیئے گئے خانے پُرکرکے ہر مدنی ماہ کی ابتدائی  تاریخ کے اندر اندر اپنی ذِمّہ دار اسلامی بہن کو جمع کروادیجئے نیز مکتبۃ المدینہ کاشائِع کردہ کتاب''جنت کے طلب گاروں کے لئے مَدَنی گلدستہ''کے ذریعے دِیگر اسلامی بہنوں کو بھی'' مَدَنی انعامات'' پر عَمَل کرنے کی ترغیب دِلایئے۔    ہر اِسلامی بہن یہ کوشش کرے کہ وہ عطار ؔ کی اَجمیری ،    بغدادی ،    مکّی اورمَدَنی بیٹی بننے کا شَرَف پاسکے۔    اِنفرادی کوشش کرنے والے ''مدنی اِنعام'' پر عمل کرتے ہوئے ہر ماہ مدنی انعامات کے کم از کم 26رسائل تقسیم کر کے اگلے ماہ وُصول کرنے کی بھی کوشش کیجئے۔   ہَدَف فی ذیلی حلقہ: کم از کم 12 رسائل ہیں  ۔  

آئیے!بطورِ تَرْغِیْب مدنی انعامات پر عمل کی ایک مَدَنی بَہار  سماعت فرمائیں  چُنانچہ

چل مدینہ کی سعادت مل گئی

بابُ المدینہ  (کراچی ) کی ایک اسلامی بہن جن کی عملی زندگی کچھ ٹھیک نہ تھی بالخصوص نمازوں کی پابندی سے محرومی تھی نیزفیشن پرستی اورگانے باجے سننے کی نُحوست چھائی تھی،   ان کے پھوپھی زاد بھائی نے  (جوکہ دعوت اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول سے وابَستہ تھے)  اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے ان کے بھائی جان کوبھی دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نہ صِرف دعوت دی بلکہ اپنے ساتھ لے جانا شُروع کردیا۔   بھائی جان سُنّتوں بھرے اجتماع سے واپَسی پر اجتماع کی رُوداد سناتے جن میں سیِّدی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کا ذِکرِ خیر سننے کو ملتا جس کی وجہ سے ان اسلامی بہن کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے اپنائیَّت سی محسو س ہونے لگی۔    اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  ا ِسی اپنائیَّت کی سوچ