Book Name:Maqam e Sahaba o Ahle Bait

سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔    ([1])

سینہ تِری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا                                    جنّت میں پڑوسی مُجھے تُم اپنا بنانا

اچھی صحبت کے مدنی پھول

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو!آئیے!اچھی صحبت کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔   پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1) فرمایا:’’ اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ’‘ یعنی انسان اس کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرے۔   ( مسلم،    کتاب البر۔   ۔   ۔   الخ،    باب المرء مع من احب،   ص ۱۰۸۸،   حدیث:۶۷۱۸)   (2) فرمایا:’’ اَلْمَرْءُ عَلیٰ دِیْنِ خَلِیْلِہِ فَلْیَنْظُرْ اَحَدُ کُمْ مَنْ یُّخَالِلُ’‘ یعنی  آدمی اپنے دوست کے دین اور اس کے طور طریق پر ہوتا ہے،    لہٰذا ضروری ہے کہ وہ دیکھے کہ کس سے دوستی رکھتا ہے۔     (مسند لامام احمد بن حنبل،    مسند ابی ہریرۃ،   ۳ / ۲۳۳،   حدیث:۸۴۲۵)   ٭ عمل کرنے کا وہ اعلیٰ جذبہ جو ایک پاکیزہ ماحول کی صحبت سے ملتا ہے وہ دوسری طرح نا ممکن نہیں تومشکل ضرور ہے۔    (ایضا،   ص۲۱) ٭ ایسا ماحول بنانا چاہیے جس میں تمامی شرکاء کا اٹھنا بیٹھنا آپس میں ملاقات کرنا اور ایک دوسرے سے محبت رکھنا فقط اللہ پاک کی رضا و خوشنودی کے لئے ہو۔    (ایضا،   ص۲۵) ٭  اچھے ماحول سے اچھی صُحبت میسر ہوتی ہے۔    (ایضا،   ص۱۶) ٭ اچھے ماحول سے وابستہ ہونے پر ظاہر و باطن کی اصلاح ہوتی ہے۔    (ایضا،   ص۱۶) ٭ بُرے ماحول کواپنانے والے افراد اپنی عزت و وقار اور حیثیت کو کھودیتے ہیں۔    (ایضا،   ص۲۶) ٭ حضرت مالک بن دینار ررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: جس بھائی یا ساتھی کی صحبت تمہیں دینی فائدہ نہ پہنچائے تم اس کی صُحبت سے بچو تاکہ تم محفوظ و سلامت رہو۔     (کشف المحجوب ،    باب الصحبۃ ومایتعلق بہا ،    ص۳۷۴)  ٭ دعوتِ اسلامی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا روح پرور ماحول عبادات و معاملات کی نگہداشت اور سنتوں کی محافظت کا جذبہ لئے ہوئے سوئے مدینہ رواں دواں ہے لہذا دعوتِ اسلامی کے


 



[1]   مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵