Book Name:Maqam e Sahaba o Ahle Bait

ذہنوں کو تازگی بخش رہے ہیں،   آئیے!ہم بھی چند مدنی پھولوں کو اپنے دامن میں سمیٹنے کی کوشش کر تی ہیں:

 (1) اللہ  کریم نے نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو مالک و مختار بنایا بلکہ ایسی حکمرانی وبادشاہی اورشہنشاہی عطافرمائی ہے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکائنات کی ہر ہر چیز پر اللہ  کے حکم سے حکومت فرماتے ہیں۔   چنانچہ جب آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ہوا کو حکم ارشاد فرمایا تو وہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حکم کی بجاآوری کرتے ہوئے صحابَۂ کرام کو اصحاب کہف کے غار (Cave)   تک لے گئی،   یقیناً یہ آپ کا ایک زبردست معجزہ ہےکہ ہواؤں پر بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی حکمرانی کا سکہ قائم ہے۔  

خالقِ کل نے آپ کو مالکِ کل بنادیا                                      دونوں جہاں ہیں آپ کے قبضہ و اختیار میں

 (2) تاجدارِ مدینہ،    قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی شان یہ ہے کہ انسان تو انسان بے زبان جانور بھی انہیں پہچانتے اور ان کی تعظیم و توقیر بجالاتے تھے،   چنانچہ غار کے اندر موجود اصحابِ کہف کے کتے نے جب آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے صحابیوں کو دیکھا تو ان کے مبارک قدموں کے بوسے لینے لگا،   اپنی دُم  (Tail)  ہلانے لگا اورپھر سرکے اشارے سے اندر آنے کو کہا۔   کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ

        دامنِ مُصْطَفٰے سے جو لپٹا یگانہ ہوگیا

جس کے حضور ہوگئے اس کا زمانہ ہوگیا

 (3) صحابہ  کرام اور اہلِ بیت مصطفےٰسے محبت کرنے والوں کے لئے اللہ  کے نبی ،   مکی مدنی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مغفرت کی دعا ارشاد فرمائی،    ہمیں چاہئے کہ ہم بھی اہلِ بیتِ اطہار اور صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  سے عقیدت و محبت رکھیں،    ان کی شان و عظمت کے ترانے گنگناتے رہیں،   ان کی بے ادبی