Walid K Sath Husn e Sulook

Book Name:Walid K Sath Husn e Sulook

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آئیے!اب احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں باپ کی شان اور باپ  سے حُسنِ سُلوک کرنے کی اہمیت پر مشتمل6 فرامینِ مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سُنئے،چنانچہ

(1)ارشاد فرمایا:باپ جنت کا درمیانی دروازہ ہے،تیری مرضی ہے،اس کی حفاظت کر یا اسے چھوڑ دے۔(ترمذی،کتاب البر والصلة،باب :ماجاء من الفضل فی رضا الوالدین ،۳/ ۳۵۹، حدیث:۱۹۰۶)

(2)ارشاد فرمایا:بیٹا اپنے باپ کا حق ادا نہیں کر سکتا یہاں تک کہ بیٹا اپنے باپ کو غلام پائے اور اسے خرید کر آزاد کر دے۔(مسلم،کتاب العتق،باب فضل عتق الوالد،حديث:۳۷۹۹،ص۶۲۴)

(3)ارشاد فرمایا: ربّ کی رضا باپ کی رضا مندی میں ہے اور ربّ کی ناراضی باپ کی ناراضی میں ہے۔(ترمذی، کتاب البر والصلۃ، باب ما جاء من الفضل فی رضا الوالدین، ۳/۳۶۰، حدیث:  ۱۹۰۷)

(4)ارشاد فرمایا:اللہ پاک کی اطاعت والد کی اطاعت کرنے میں ہے اور اللّٰہ پاک کی نافرمانی والد کی نافرمانی کرنے میں ہے۔( معجم اوسط، باب الالف، من اسمہ: احمد، ۱/۶۱۴، حدیث: ۲۲۵۵)

(5)ارشاد فرمایا:جس نے اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو پایا اور ان سے حسنِ سلوک نہ کیا وہ اللہکریم کی رحمت سے دور ہوا اور غضبِ خدا کا مستحق ہوا۔(معجم کبیر، ۱۲/۶۶، حدیث: ۱۲۵۵۱)

(6)ارشاد فرمایا:تم میں سے کوئی اپنے باپ کو ہرگز گالی نہ دے۔صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم نے عرض کی:یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کوئی شخص اپنے باپ کو کیسے گالی دے سکتا ہے؟ ارشاد فرمایا:یہ کسی شخص کے باپ کو گالی دے گا تو وہ اِس کے باپ کو گالی دے گا۔(مسلم ،کتاب الایمان ،باب الکبائر واکبرہا ،حدیث:۲۶۳،ص۶۰ملخصاً)

آئیے!بارگاہِ الٰہی میں دُعاکرتی  ہیں: