Book Name:Walid K Sath Husn e Sulook
8 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”مدرسۃُالمدینہ بالغات “
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!سنا آپ نے!باپ سے بدسُلوکی کرنا کس قدر تباہ کن ہے کہ اللہ پاک دنیا میں ہی اس کی سزا بندے کو دے دیتا ہے۔تو آئیے!آج ہم سب نِیَّت کرتی ہیں کہ آج سے اپنے والد کو نہیں ستائیں گی ،والد کے ہر جائز حکم کی بجاآوری کریں گی،والد کی رضا والے کام کریں گی ،والد کی ناراضی والے کاموں سے بچیں گی ،جس کام سے وہ منع کریں گی اگر کوئی شرعی خرابی نہ ہوئی تو فوراً اس کام سے رک جائیں گی ،پوری زندگی ان کی غلامی کریں گی ،یہ مدنی سوچ پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہ کر ذیلی حلقے کے 8مدنی کاموں میں حصہ لیتی رہیں گی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ۔یاد رہے!8 مَدَنی کاموں میں سےروزانہ کاایک مَدَنی کام ”مدرسۃُ المدینہ بالغات“میں پڑھنایاپڑھانابھی ہے۔فی ذَیلی حلقہ کم از کم ایک مدرسۃ المدینہ (بالِغات) کا اہتمام کیجئے،مدرسۃُ المد ینہ میں پڑھنے والیوں کا ہَدَف کم از کم 12اسلامی بہنیں ہیں،(دورانیہ زیادہ سے زیادہ1گھنٹہ 12 مِنَٹ) صبح 8:00 تااذانِ عصر تک کسی بھی وقت(با پردہ جگہ میں ) ترکیب کی جا سکتی ہے، دُرُست قرآنِ پاک پڑھنا سکھانے کے ساتھ ساتھ غُسل، وُضُو،نماز، سُنّتیں، دُعائیں نیز عورتوں کے شرعی مسائل وغیرہ زبانی نہیں بلکہ مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کتاب ''اسلامی بہنوں کی نماز'' سے د یکھ دیکھ کر سکھایئے، مدرسۃ المدینہ (بالغات )''مدنی پھولوں ''کے مطابق لگایئے، ٭ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مدرسۃُ المدینہ بالغات میں حاضِری کی بَرَکت سے اچھی صُحبت مُیسّرآتی ہے۔٭ مدرسۃُ المدینہ بالغات کی بَرَکت سے قرآنِ کریم پڑھنے سُننے کی سعادت ملتی ہے ٭ مدرسۃُ المدینہ بالغات کی بَرَکت سے مَدَنی انعامات پر عمل کا جذبہ ملتا ہے٭ مدرسۃ المدینہ (بالغات ) عِلْمِ دِیْن سیکھنے سکھانے کا بھینہایت مُوثر ذریعہ ہے اور دِین کی باتیں سیکھنے کی فضیلت کے بارے میں منقول ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے حضرت سیِّدُنا مُوسیٰ کَلِیْم ُاللہعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی