Walid K Sath Husn e Sulook

Book Name:Walid K Sath Husn e Sulook

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آج کے بَیان  میں ہم نے سُنا کہ

٭باپ کی خدمت کرنے کی برکت سے اولاد پر نعمتوں کے دروازے کھل جاتے ہیں۔٭باپ سے حُسنِ سُلوک کرنے کا حکم قرآنِ کریم میں بیان ہوا ہے۔٭باپ کو جنت کا درمیانی دروازہ  فرمایا گیا ہے۔٭باپ کے احسانات کا بدلہ کبھی بھی ادا نہیں ہوسکتا۔٭باپ کی رضا میں اللہ پاک کی رضا ہے۔ ٭باپ کی ناراضی میں اللہ پاک کی ناراضی ہے۔٭باپ کی فرمانبرداری کرنے میںاللہ پاک کی فرمانبرداری کرنا ہے۔٭باپ کی نافرمانی کرنے میں اللّٰہ پاک کی نافرمانی کرنا ہے۔ ٭باپ سے حُسنِ سُلوک نہ کرنے والی رحمتِ الٰہی سے دور اور غضبِ الٰہی  کی حقدار قرار پاتی ہے۔ ٭باپ سے بدسُلوکی کرنے والوں کو اپنے کئے کی سزا دنیا میں ہی مل جاتی ہے۔

اللہ کریم ہمیں اپنے والد کی قدر کرنے،اُن کے ساتھ حُسنِ سُلوک بجالانے اور انہیں ہمیشہ خوش رکھنے کی سعادت نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

گھر میں مدنی ماحول بنانے کے مدنی پھول

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے آئیے! گھر میں مدنی ماحول بنانے کے مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتی  ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1)فرمایا:اپنے گھرو ں کو قبر ستا ن مت بناؤ ،بےشک جس گھر میں (سورۂ) بقر ہ پڑھی جاتی ہے شیطا ن اس گھر سے بھاگ جاتا ہے۔(مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین ،باب استحباب صلاۃالنافلۃ فی بیتہ۔ ۔۔ الخ،ص۳۰۶،حدیث:۱۸۲۴)(2)فرمایا:جس گھر میںاللہ پاک کا ذکر کیا جاتا ہے اور جس گھر میںاللہ پاک  کا ذکر نہیں کیا جاتا،ان کی مثال زند ہ اور مردہ کی ہے۔( بخاری،کتا ب الدعوات،باب فضل ذکر اللہ،۴/