Walid K Sath Husn e Sulook

Book Name:Walid K Sath Husn e Sulook

۲۲۰،حدیث: ۶۴۰۷)٭گھر میں آتے جاتے بُلند آواز سے سلام کریں۔٭والدیا والدہ کو آتے دیکھ کر تعظیماً کھڑی ہو جائیں۔٭دِن میں کم ازکم ایک بار اسلامی بہنیں ماں کا ہاتھ اور پاؤں چوما کریں۔٭والدین کے سامنے آواز دِھیمی رکھیں، ان سے آنکھیں ہر گز نہ ملائیں۔ ٭ان کاسونپا ہوا ہر وہ کام جوخِلافِ شرع نہ ہو فوراً کر ڈالیں۔٭ماں بلکہ گھر (اور باہر) کے ایک دِن کے بچے کو بھی’’آپ‘‘ کہہ کر ہی مخاطَب ہوں ٭کاش!تہجد میں آنکھ کھل جائے ورنہ کم ازکم نمازِ فجر تو بآسانی مُیسر آئے اور پھر کام کاج میں بھی سستی نہ ہو۔٭  گھر میں اگر نمازوں کی سُستی ،بے پردگی ،فلموں، ڈراموں اور گانے باجوں کا سلسلہ ہو تو بار بار نہ ٹوکیں۔٭    گھر میں کتنی ہی ڈانٹ بلکہ مار بھی پڑے، صبر صبر اور صبر کیجئے، اگر آپ زبان چلائیں گی  تو ’’مدنی ماحول ‘‘بننے کی کوئی اُمید نہیں بلکہ مزید بِگاڑ پیدا ہو سکتا ہے ٭بے جاسختی کرنے سے بسا اوقات شیطان لوگوں کو ضدی بنا دیتا ہے۔ لہٰذا غصہ،چڑچڑا پن اور جھاڑنے وغیرہ کی عادت بالکل ختم کر دیں۔٭ گھر میں روزانہ فیضانِ سُنّت کا درس ضرور ضرور دیں یا سُنیں۔٭اپنے گھر والوں کی دُنیا و آخرت کی بہتری کیلئے دِل سوزی کے ساتھ دُعابھی کر تی  رہیں کہ دُعا مومن کا ہتھیار ہے۔٭سُسرال میں رہنے والیاں جہاں گھر کا ذکر ہے وہاں سُسرال اور جہاں وَالدین کا ذکر ہے وہاں ساس اور سسر کے ساتھ وہی حُسنِ سُلوک بجالائیں جبکہ کوئی مانعِ شرعی نہ ہو۔(جنت کی تیاری،ص۱۱۶تا۱۱۸)٭گھر والوں کو گناہوں  بھرے چینلزسے چھٹکارا دلا کرصرف اور صرف مدنی چینلدکھانے کی ترکیب بنائیے۔(فیضان داتا علی ہجویری، ص۷)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ 16 (312صفحات)اور 120 صَفْحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“اور امیرِ اہلسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے”101 مدنی پھول“اور ”163 مدنی پھول “ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔