Walid K Sath Husn e Sulook

Book Name:Walid K Sath Husn e Sulook

حدیث پاک میں ہے:کَمَا تَدِیْنُ تُدَانُ یعنی جیسا کرو گے ویسا  بھرو گے۔([1])

حضرت علّامہ عبدُالرؤف مُناوی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کَمَا تَدِینُ تُدَانُکی وضاحت میں لکھتے ہیں : یعنی جیسا تم کام کرو گے ویسا تمہیں اس کا بدلہ ملے گا،جو تم کسی کے ساتھ کرو گے وہی تمہارے ساتھ ہوگا ۔(التیسیر بشرح الجامع الصغیر،۲/۲۲۲)

اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِسنّت مولانا شاہ امام احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ لکھتے ہیں :بے عقل اور شریر اور ناسمجھ جب طاقت وتوانائی حاصل کرلیتے ہیں تو بوڑھے باپ پر ہی زور آزمائی کرتے ہیں اور اس کے حکم کی خلاف ورزی اختیار کرتے ہیں جلد نظر آجائے گا کہ جب خود بوڑھے ہوں گے تو اپنے کئے ہوئے کی جزا اپنے ہاتھ سے چکھیں گے۔(فتاوی رضویہ ،۲۴/۴۲۴)

آئیے!اب دل تھام کر باپ سے بدسلوکی کرنے کے عبرت ناک انجام پر مشتمل 3 فکر انگیز حکایات سنئے اور عبرت حاصل کیجئے،چنانچہ

(1)باپ کے ساتھ بدسلوکی کا انجام

    حضرت سیِّدُنا عبدُ اللہ بن مسلِم بن قُتَیْبَہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:جب ’اَرْدَشِیْر‘‘نامی بادشاہ نے اپنی حکومت(Government) کو مستحکم کرلیا تو چھوٹے چھوٹے بادشاہوں نے اس کے تابع رہنے کا اقرار کرلیا۔اب اس کی نظر بہت بڑی قریبی سلطنت’’سُرْیَانِیّہ‘‘کی طرف تھی۔ چنانچہ اَرْدَ شِیْر  نے اس ملک پر چڑھائی کردی، وہاں کا بادشاہ ایک بڑے شہر میں قلعہ بند تھا۔اَرْدَ شِیْر نے شہر کا محاصرہ کرلیا لیکن کافی عرصہ گزر نے کے باوجود بھی وہ اس شہر کو فتح نہ کرسکا ۔ ایک دن بادشاہ کی بیٹی قلعہ کی دیوار پر چڑھی تو اچانک اس کی نظر اَرْدَ شِیْر پر پڑی۔شہزادی اس کی محبت میں گر فتار ہوگئی اور عشق کی آگ میں جلنے لگی،


 



[1] مصنف عبدالرزاق،کتاب الجامع،باب الاغتیاب والشتم،۱۰ / ۱۸۹،حدیث: ۲۰۴۳۰