Book Name:Aashiqoon Ka Hajj

خُوب خُوب  گُناہوں سے بچئے! مکمل عاجزی و اِنکساری کے پیکر بن کر اس سفر کی برکتیں سمیٹئے!حضرتِ سیِّدُنااِمام محمد باقِر رَحۡمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیۡہجب حج کے لئے مکّۂ مکرَّمہ زَادَ ہَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعۡظِیۡمًاتشریف لے گئے اور مسجِدُ الحرام میں داخِل ہوئے تو بیتُ اللّٰہ شریف کو دیکھا تو رونے لگے حتّٰی کہ رونے میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی آواز بُلند ہوگئی، کسی نے عَرْض کی:یا سیِّدی! سب لوگوں کی نظریں آپ کی طرف لگ گئی ہیں،اِس قَدَر زور سے گِریہ وزاری نہ فرمایئے۔فرمایا:’’کیوں نہ روؤں!شایداللہ  پاک میرے رونے کے سبب مجھ پر رَحْمت کی نظر فرما دے اور میں بروزِ قِیامت اُس کی بارگاہ میں کامیاب ہوجاؤں ۔‘‘پھر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے طَواف کیا اور’’ مَقامِ ابراہیم‘‘پرنَماز پڑھی جب سَجدے سے سَر اُٹھایا تو سجدے کی جگہ آنسوؤں سے تَرتھی۔(رَوضُ الرَّیاحین ص۱۱۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حاجیوں کے لئے کار آمدمدنی پھول

                میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جو خوش نصیب لوگ اس سال  حج کی سعادت پا رہے اللہ پاک ان کا حج قبول فرمائے اور ہمیں بھی  یہ مبارک گھڑیاں دیکھنا  نصیب فرمائے ۔ شیخِ طریقت ،امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے حاجیوں کیلئے رفیق الحرمین صفحہ 28 پر حاجیوں کیلئے 16 کار آمد مدنی پھول بیان فرمائے ہیں جو ان کیلئے مفید ثابت ہوں گے آئیے ! ہم بھی ان میں سے چند مدنی پھول سنتے ہیں ۔٭ضَروریاتِ سفر کا روانگی سے تین چار دن پہلے ہی اِنتِظام کرلیجئے، نیز کسی تجرِبہ کار حاجی سے مشورہ بھی فرما لیجئے ٭اپنے وطن سے پھل یا پکے ہوئے کھانے کے ڈِبّے، مٹھائی وغیرہ غذائی اشیاء ساتھ لے جانے کی حاجیوں کو گورنمنٹ کی طرف سے مُمانَعَت ہے ٭مکّۂ مکرَّمہ  زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً کی رِہائش گاہ سے مسجدُ الحرام پیدل جانا ہو گا