Book Name:Aashiqoon Ka Hajj

دیئے جاتے کیونکہ نیت میں ریاکاری نہیں ہوتی۔(جہنم میں لے جانے والے اعمال،۱/۱۵۲)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ 16(312صفحات)اور 120 صَفْحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“اور امیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے”101 مدنی پھول“اور”163 مدنی پھول “ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔سُنّتوں کی تربیت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

نیک بننے کی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنّتوں بھرےاجتماع کےمدنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق" نیک بننے کی دعا"یادکروائی جائےگی۔دْعایہ ہے:

اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِي مِنْ الَّذِينَ اِذَا اَحْسَنُوْا اِسْتَبْشَرُوْا، وَ اِذَا اَسَاؤُوْا اِسْتَغْفَرُوْا

ترجمہ:اے اللہ پاک مجھے ان لوگوں میں سے کردے جو نیکی کرتے ہیں تو  خوش ہوتے  ہیں اور اگر گناہ کربیٹھیں تو معافی مانگتے ہیں ۔

(مسندامام احمد ،۹/۴۵۰،حدیث:۲۵۰۳۴)

٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ(72مدنی انعامات(

فرمانِ مصطفیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(الجامع الصغیرللسیوطی,ص۳۶۵, الحدیث:۵۸۹۷)