Book Name:Aashiqoon Ka Hajj

ہوئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مایہ ناز ”مجلس آئی ٹی“ کے تَعاوُن سے ایک ایسا سافٹ وئیر بنام’’اَوقاتُ الصَّلٰوۃ ‘‘بھی مُتعارَف کروایا ہے  جو کمپیوٹر اور موبائل وغیرہ پر دُرُسْتْ نمازوں کے وَقْت کی نِشاندہی میں حَدْ دَرَجہ مُفیدہے۔چُنانچہ کمپیوٹر(ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن،Desktop Application)کے ذَرِیْعے دُنیا بھر کے تقریباً 27لاکھ مَقامات جبکہ موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے تقریباً 10ہزار مَقامات کے لئے دُرُسْت اَوْقاتِ نماز و سَمتِ قِبْلہ بآسانی مَعْلُوم کر سکتے ہیں۔ نِظامُ الاَوْقات سے مُتَعَلِّق کسی بھی قسم کا مَسئلہ یاتجویز ہو تو مَجلس کے اَراکین وذِمّہ داران سے عالمی مدنی مرکز،فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں فون یا اس ای میل ایڈریس (prayer@dawateislami.net)پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

نیت کرنے کے مدنی پھول !

میٹھےمیٹھے اسلامی بھائیو!بیان کواِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے نیت کی سُنتیں اور آداب کے بارے میں چند مدنی پھول سُننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1) فرمایا: ’’اِنَّمَا الاَعْمَالُ بِالنِّیَّات‘‘یعنی اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے۔(بخاری، ۱/۵، حدیث:۱) (2) فرمایا:’’نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ (معجم کبیر للطبرانی،۶ /۱۸۵، حدیث: ۵۹۴۲)٭ہر جائز کام میں ایک سے زیادہ اچھی نیتیں کی جا سکتی ہیں ۔(بہار نیت،ص۱۰) ٭بغیر اچھی نیت کے کسی بھی نیک کام کا ثواب نہیں ملتا۔(ثواب بڑھانے کے نسخے،ص۳)٭ عملِ خیر میں اچھی نیت کا مطلب یہ کہ دل عمل کی طرف متوجہ ہو اور وہ عمل رضائے الٰہی کے لئے کیا جا