Book Name:Aashiqoon Ka Hajj

گناہوں سے بچنے کیلئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی سےوابستہ  ہوجائیے اور دین کے پیغام کو عام کرنے کیلئے ذیلی  حلقے کے12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے،ذیلی حلقےکے بارہ مدنی کاموں میں مسجددرس اور چوک درس بھی شامل ہیں ،اگر  ہم ان دونوں مدنی کاموں پر عمل کریں تواس کی برکت سے   دو درس دینے یا سننے والے مدنی انعام پر ہمارا عمل ہوجائے گا  اور اگر اپنے  گھر میں درس کی ترکیب بنائی جائے تو اس  کی برکت سے گھر کے افراد بھی باعمل بن جائیں گے ۔شیخِ طریقت ، امیراہلسنت  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے نزدیک دو درس  دینے یا سننے کی کتنی اہمیت ہے اس کا انداز آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    کی اس کُڑھن سے بخوبی لگایا جاسکتاہے،چنانچہ آپ فرماتے ہیں:کاش!اسلامی بھائی مسجِد، گھر، بازار،  چوک،  دکان وغیرہ میں اور اسلامی بہنیں گھر میں روزانہ دو درس دینے یا سننے کا معمول بنا کر خوب خوب ثواب لوٹیں اور ساتھ ہی ساتھ اس دُعائے عطّارؔ کے بھی حقدار بن جائیں:یاربِّ محمّدعَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! جو اسلامی بھائی یا اسلامی بہن روزانہ دو درس دیں یا سنیں ان کو اور مجھے بے حساب بخش اور ہمیں ہمارے مَدَنی آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ َّکے پڑوس میں اکٹّھارکھ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

آئیے! ترغیب کےلئے  درسِ فیضانِ سنت کی ایک مدنی بہار سنئے اور جھومئے،چنانچہ

رشتے داروں سے سلوک

عاشقانِ رسول کا ایک مدنی قافلہ پنجاب کے شہر بہاولپور (پاکستان)پہنچا،وہاں ایک گاؤں میں مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول نے دو دن گزارے تو ایک چوہدری صاحب نے مدنی قافلے والوں کو  کھانے کی دعوت کی پیشکش کی،امیر قافلہ نے اس مدنی فیس(یعنی شرط)پر قبول کی کہ پہلے آپ