Book Name:Aashiqoon Ka Hajj

کے گھر درس ہوگا، پھر کھانا کھائیں گے،چنانچہ فیضانِ سُنت کے باب”ہمسایوں کی سُنتیں اور آداب“ سے درس دیا گیا ،درس کے بعد چوہدری صاحب فرمانے لگے: میری جوانی  گزرنے والی ہے مگر افسوس! مجھے ہمسایوں کی سُنتیں اور آداب معلوم نہیں۔میں آج ہی سے نیت کرتا ہوں کہ داڑھی اور عمامہ شریف سجالوں گا۔

جو دے روز دو درسِ فیضانِ سُنّت     میں دیتا ہوں اُس کو دعائے مدینہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سفرِ حج اورا س کے  آداب سے متعلق سن رہے ہیں ۔ سفر چاہے دُنیوی ہو یا اُخْروِی اس کی تیاری کے کچھ آداب ہوتے ہیں ۔اگر تیاری میں کچھ کمی رہ جائے یا  دورانِ سفر ان آداب کا خیال نہ رکھا جائے توسفر میں مشکلات کا سامنا ہوسکتاہے ۔اگر اُخْروِی سفر کیلئے   نیک اَعمال کی صُورت میں زادِ سفر یعنی سفرکاسامان ساتھ ہوگاتو اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ بآسانی منزل تک  پہنچ جائیں گے اور کوئی  پریشانی بھی نہیں ہوگی۔اور دُنیوی سفر کے بھی کچھ آداب ہیں آئیے ! ان میں سے چند آداب سنتے ہیں ۔

1          سفر شروع کرنے سے پہلے اچھی اچھی نیّتیں کر لینی چاہئیں۔جیسے گھر آنے جانے اوررا ستے میں ملنے والوں سے سَلام و مُصافَحہ کی نیَّت،سَلام کا جواب دینے کی نِیَّت،بدنگاہی سے  حِفاظَت کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے گُناہوں سے خُود کو بچانے کی نِیَّت،نماز کی حِفاظت کی نِیَّت وغیرہ وغیرہ۔ ان پرمزید نیّتیں بھی بڑھائی جا سکتی ہیں۔( سَفرِ حج و عُمرہ  اور زِیارت ِ مدینہ ٔمُنوَّرہ  زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً کی مزید اچھی اچھی نیّتوں اور شَرعی مَسائل کی معلومات  کیلئے  شیخِ طریقت امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ