Book Name:Aashiqoon Ka Hajj

بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی 351 صفحات پر مُشْتمل مایہ ناز تصنیف ”رَفِیۡقُ الۡحَرَمَیۡن “کا مُطالَعہ بے حد مُفید رہے گا۔)

2        سفر  کی مَسنُون دعائیں پڑھ لینی چاہیئں۔ ممکن ہوتو دیگر عاشقانِ رسول کو بھی پڑھا دیں۔

3        دوسروں کو گواہ بناتے ہوئے تمام گُناہوں سے سچی توبہ اور احتیاطاً تجدیدِ ایمان  بھی کرنا چاہیے۔

4        حُجَّۃُ الْاسلام،حضرتِ سَیِّدُنا امام محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی فرماتے ہیں:(سفر کرنے والے کو چاہیےکہ )دورانِ سفر  ذِکْر اورتلاوتِ قرآن کرتا رہے لیکن اتنی آواز میں کہ دوسرا  نہ سُنے، اگر کوئی شخص اس سے گفتگو کرے تو ذِکْرو تلاوت چھوڑ دے اور جب تک وہ بات کرے اس کی بات غور سے سُنے ، جب خاموش ہو جائے تو پھر اپنی حالت پر لوٹ آئے(یعنی ذِکْر وغیرہ شُروع کر دے)۔(احیاء العلوم: ۲/۹۳۴)

5        مُسافر کیلئے پانچ(5) چیزوں کا اپنے پاس رکھنا سُنَّت ہے۔ چُنانچہ اُمُّ الْمُومنین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَابیان کرتی ہیں کہ میرے سر تاج،صاحبِ معراجصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جب سفر پر روانہ ہوتے تو پانچ(5) چیزیں اپنے ساتھ ضرور رکھتے ۔(1)آئینہ   (2) سُرمہ دانی (3)قینچی (4)مِسواک اور (5)کنگھا (المعجم الاوسط، ۲/۲۰، الحدیث: ۲۳۵۲، ملخصاً) 

6        اپنے رشتہ دار، دوست، اَحباب اورمُتَعَلِّقین سب کے دِین، جان، مال، اَولاد،تَندُرُستی اور عافیت خُدا کو سونپ کر سفرپرروانہ ہونا چاہیے۔

سفر اور آدابِ سفر کے بارے میں مزید معلومات جاننے کے لیے مکتبۃ ُالمدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب اِحْیاءُ الْعُلُوم جلد دوم صفحہ 885 تا 970 اور بہارِ شریعت جلد اَوّل صفحہ 1051 تا 1067 کا مُطالَعہ کرلیجئے۔  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مُفید معلومات کا ذَخِیْرہ ہاتھ آئے گا۔