Book Name:Nekiyon Ki Hirs Kesay Paida Ho

الجنۃ وصفۃ نعیمھا  واھلہا،ص۱۱۶۲،حدیث:۲۸۲۴)

(2) ارشاد  فرمایا:جَنّت میں100درجے ہیں،ہر دو دَرَجوں میں آسمان و زمین جِتنا فاصِلہ ہے اور فِردَوس سب سے بُلند دَرَجہ ہے۔ اُس سے جَنّت کے چار دریا بہہ رہے ہیں اور اُس کے اُوپر عَرْش ہے، سَو جب تم اللہ پاک  سے سُوال کروتو فردوس کا سُوال کرو۔(ترمذی،کتاب صفۃ الجنۃ،باب ماجاء فی…الخ، حدیث:۲۵۳۹،۴/۲۳۸)

(3) ارشاد  فرمایا:جنَّت کی اتنی جگہ جس میں کَوڑا (دُرّہ) رکھ سکیں، دُنیا اور جو کچھ اس میں ہے سب سے بہتر ہے۔ (بخاری،کتاب بدءالخلق،باب ماجاءفی صفۃ الجنۃ…الخ،۲/۳۹۲،حدیث:۳۲۵۰)

گدا بھی منتظر ہے خلد میں نیکوں کی دعوت کا

خدا دن خیر سے لائے سخی کے گھر ضیافت کا

     (حدائقِ  بخشش،ص۳۷)

مختصروضاحت:یعنی جنّت میں اَنواع و اقسام کے لذیذ کھانوں سے نیکو کاروں کی مہمان نوازی کی جائے گی،فقیر یعنی احمد رضا بھیمُنْتَظِر ہے کہاللہ پاک خیر سے وہ دن بھی لائے کہ جب اِسے بھی ان نیک لوگوں کے ساتھ جنت میں مہمانی کے مزے لُوٹنے کا شرف ملے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں    اپنی بخشش ومغفرت کروانے اور خود کو  جنت کے اعلیٰ درجات  کا حقدار بنانے کیلئے ایسے کام کرنے چاہئیں کہ جن میں ہماری آخرت کا فائدہ ہو،مگرافسوس!صدافسوس ! دنیاکی مَحَبَّت اورفکرِآخِرت سے غفلت کے سبب ہمارے معاشرے کی بھاری اکثریَّت شوقِ عِبادت سے  بہت دُور اور گناہوں کی حِریص ہوتی جارہی ہے۔آج کا نوجوان قِطار میں لگ کر مہنگےداموں ٹکٹ خرید کر