Book Name:Nekiyon Ki Hirs Kesay Paida Ho

کیجئے،رمضان کے روزے بِلاعُذر چھوڑ دینے سے توبہ کیجئے،بدکاری سے توبہ کیجئے،کسی پر ظلم کرنے سے توبہ کیجئے،شراب پینے،پِلانے،بیچنے،خریدنے سے توبہ کیجئے،تکبر کرنے سے توبہ کیجئے،جھوٹ بولنے سے توبہ کیجئے،کسی کے مال میں خیانت کرنے سے توبہ کیجئے،چوری سے توبہ کیجئے،ڈاکہ زنی سے توبہ کیجئے،جھوٹی قَسمیں کھانے سے توبہ کیجئے،خود کُشی کے بُرے اِرادے سے توبہ کیجئے،رِیاکاری سے توبہ کیجئے،بِلاعذرِ شرعی رِشتہ داریاں ختم کرنے سے توبہ کیجئے،چُغلی سے توبہ کیجئے،مُسلمانوں کو اذیّت دینے سے توبہ کیجئے،کسی کی پرائی زمین و جائیداد پر ناجائزقبضہ کرنے سے توبہ کیجئے،ناحق جھگڑنے سے توبہ کیجئے،ماپ تول میں کمی کرنے سے توبہ کیجئے،جُوا کھیلنے سے توبہ کیجئے۔

       اللہ پاک کے فرائض کو ادا کرکے بخشش کی طرف بڑھیے،جنّت کی طرف بڑھئے، فرض نمازوں کی ادائیگی کرکے جنّت کی طرف بڑھئے،فرض روزے رکھ کر جنّت کی طرف بڑھئے،فرض حج اداکرکے جنّت کی طرف بڑھئے۔

       اچھی اچھی نیّتیں کرکے جنّت کی طرف بڑھئے،صبح و شام اللہ پاک کا ذِکرکرکے جنّت کی طرف بڑھئے،تِلاوتِ قرآن کواپنا معمول بناکر جنّت کی طرف بڑھئے،دُرودِپاک کی کثرت کرکے جنّت کی طرف بڑھئے،پیارے آقا،مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیاری پیاری سُنّتوں پرعمل کرکے جنّت کی طرف بڑھئے،اپنے ہرعمل میں اِخلاص پیداکرنے کی کوشش کیجئے۔

پارہ 5سُوْرَۃُ النِّساءکی آیت نمبر 124 میں اِرْشادہوتا ہے:

وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ مِنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَاُولٰٓىٕكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ وَ لَا یُظْلَمُوْنَ نَقِیْرًا(۱۲۴)  (پ ۵،النساء:۱۲۴)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اور جو کچھ بَھلے کام کرے گا مرد ہو یا عورت اور ہو مُسلمان تو وہ جَنَّت میں داخل کئے جائیں گے اور انہیں تِل بھر نُقْصان نہ دیا جائے گا ۔