Book Name:Nekiyon Ki Hirs Kesay Paida Ho

اس  کے حصول کیلئے حرام  ذریعہ ہی کیوں نہ اختیار کرنا پڑے بس مال آناچاہئے، چاہے جس طرح سے بھی آئےاور جہاں سے بھی آئے۔ حالانکہ ہمیں تو ان کاموں کی حرص ہونی چاہیے ، جن سے اللہ پاک  کی رضا،حضور نبیِ رحمت،شفیعِ اُمّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی محبت ،آخرت کواچھابنانے اور جنت میں جانے   کی ضمانت ملتی ہو۔ اللہ پاک پارہ4سورۂ  آلِ عمران کی  آیت نمبر 133میں  ارشاد فرماتا ہے : 

وَ سَارِعُوْۤا اِلٰى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ جَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُۙ-اُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِیْنَۙ(۱۳۳) (پ۴،آل عمران ،۱۳۳)

 تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اور دوڑواپنے رب کی بخشش اور ایسی جنت کی طرف جس کی چوڑان میں سب آسمان و زمین آجائیں پرہیزگاروں کے لئے تیار رکھی ہے ۔

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کردہ آیتِ مقدسہ کے تحت تفسیر ِصراطُ الْجِنَان میں ہے کہ گناہوں سے توبہ کرکے،اللہ پاک  کےفرائض کو ادا کرکے، نیکیوں پر عمل پیراہوکر اور تمام اعمال میں اِخلاص پید اکرکےاپنےربِّ کریم کی بخشش اورجنت کی طرف جلدی کرو۔( صراط الجنان،۲/۵۳)

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! گناہوں سے توبہ کرکے جنت کی طرف پیش قدمی کیجئے۔اللہ پاک کے فرائض کو اداکرکے جنّت کی طرف پیش قدمی کیجئے،نیکیاں اِختیارکرکے جنّت کی طرف آگے بڑھئے،تمام اعمال میں اِخلاص پیدا کرکے ربّ کی بخشش اورجنّت کی طرف آگے بڑھئے۔

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! گناہوں سے سچی توبہ کیجئے،اللہ پاک کی نافرمانیوں سے توبہ کیجئے، نماز میں سُستی سے توبہ کیجئے اورنمازِ پنجگانہ شروع کر دیجئے۔نِت نئے نشوں سے توبہ کیجئے اورنشہ چھوڑ کرعشقِ مصطفےٰ کے نشے میں سرشارہو جائیے۔

       والدین کی نافرمانی سے توبہ کیجئے،سُود کے لین دَین سے توبہ کیجئے،یتیم کا مال ناحق کھانے سے توبہ