Book Name:Tarke Jamat Ki Waeeden

کی طرف جاؤں جونمازِ(باجماعت ) سے پیچھے رہ جاتے ہیں اوران پران کے گھرجلادوں۔(صحیح مسلم، کتاب المساجد۔۔۔الخ،باب کراہیۃ تاخیرِ الصلاۃ۔۔۔الخ، الحدیث:۲۵۱-۲۵۲،ص۳۲۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

                میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!غورکیجئے!ہمارے پیارے آقا،مدینے والے مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَجو اپنی  اُمَّت سے بے حد مَحَبَّت فرماتےاورساری ساری رات اُمَّت کی بخشش ومغفرت کیلئے آنسوبَہاتے رہے ،ایسے شَفیق و کریم آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے شانِ جَلال میں فرمایا:جو لوگ جماعت سے نمازنہیں پڑھتے، میراجی چاہتا ہے کہ ان کے گھروں کو آگ لگا دوں۔یاد رہے !اس واقعہ سے کوئی یہ نہ سمجھ بیٹھے کہ مَعَاذَ اللہ صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان جماعت سے نمازنہیں پڑھتے تھے ،حکیمُ الاُمَّت مُفتی احمدیارخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّاناسی بات کی وَضاحت کرتےہوئے اِرْشاد فرماتے ہیں:یہاں رُوئے سُخن(یعنی بات کا رُخ) مُنافقین کی طرف ہے،کیونکہ کوئی بھی صَحابی بِلا وجہ جماعت اورمسجدکی حاضری نہیں چھوڑتےتھے۔(مراٰۃ المناجیح شرح مشکاۃ المصابیح: ۲/۱۶۸)صحابۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان تومَعْذور ہونے کے باوُجُودبھی مسجد میں باجماعت نمازاَدا کرنے آتے۔

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! ہمارے توہاتھ پاؤ ں سَلامت ،آنکھیں دیکھتی  ہیں،آنے جانے میں بھی کوئی دُشْواری نہیں پھر بھی نَفْس وشیطان کے بہکاوے میں آکرفَقط غَفْلَت وسُستی کی بِنا پر باجماعت  نماز جو نادان نہیں پڑھتے اورجو لوگ جماعت سے نماز پڑھتے  بھی ہیں،اگروہ کسی دعوت میں چلے جائیں تو کھانا ختم ہونے کے  خوف اور مُرغ مُسلَّم پرہاتھ صاف کرنےکی حِرص کے سبب کھانے میں ایسے مشغول ہوجاتے ہیں  کہ  نمازِ باجماعت کا ہوش نہیں رہتا۔لہٰذا میزبان کوبھی  چاہیے کہ جب کسی کی  دعوت کرے تو اس بات کا خیال رکھے  کہ اس دوران کوئی نَماز نہ آئے ،اگرتاخیر کی صُورت میں وَقْتِ