Book Name:Narmi Kesay Paida Karain

ہے۔ نرمی پیدا کرنے کے لیے لازمی ہے کہ دل کو نرم کیجئے  کیونکہ دل انسانی اعضاء کا بادشاہ ہے، جب یہ نرم ہو گیا تو ہمارے کِردارمیں خود ہی نرمی پیدا ہو جائے گی۔آئیے ! دل میں نرمی کیسے پیدا ہو اس بارے میں چند طریقے سنئے ۔۔۔۔۔

(1)غفلت سے بیدار ہوجائیے!

میٹھی میٹھی اسلامی  بہنو!غفلت سے بیدار ہوجائیےاورہر وقت ذکرِ الٰہی میں مشغول رہنے کی عادت بنائیے  ،اگر  ہر وقت ذکرو درود میں مشغول رہیں گی تو اس کی برکت سے ہمارا دل نرم ہو جائےگا ورنہ یادِ الٰہی سے غافل رہنے کی نحوست سے دل سخت ہوسکتا ہے حضرت عبداللہ بن عمررَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے روایت ہے، نبیِ کریمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےارشادفرمایا’’اللہپاک کےذکر کےسوا زیادہ گفتگو نہ کرو کیونکہ اللہپاک کے ذکر کےبغیر زیادہ کلام کرنادل کی سختی( کا باعث ہے) اور سخت دل آدمی اللہ  پاک سے بہت دور ہوتا ہے۔ (ترمذی، کتاب الزہد، ۶۲-باب منہ، ۴/۱۸۴، حدیث: ۲۴۱۹۔)

(2)گناہوں کے خلاف اعلانِ جنگ کیجیے:

دل کونرم کرنے کیلئے خوب خوب نیک اعمال کیجئے اور ہر چھوٹے بڑے ظاہر ی باطنی گناہوں سے بچنے کی کوشش کیجئے کیونکہ گناہ کا ارتکاب کرنے سے دل سخت ہوجاتا ہے ۔لہذا دل میں نرمی پیدا کرنے کے لیے  اللہ پاک کا خوف پیدا کیجئےاور گناہوں کےسبب ملنے والی اُخروی تکالیف اورعذابات کو یاد کیجئے  اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ دل کی سختی دور ہوجائے گی ۔

(3)معاف کرنے کی عادت بنائیے!