Book Name:Narmi Kesay Paida Karain

مجھے اِیذا دی اور جس نے مجھے اِیذا دی اُس نے اللہ پاک کو اِیذا دی۔ (الترغِیب والترہِیب،۳/۲۸۶، حدیث:۳۹۰۷ )٭’’نُزہۃُ القاری‘‘ میں ہے: پڑوسی کون ہے اس کو ہر شخص اپنے عُرف اور معاملے سے سمجھتا ہے۔(نزہۃ القاری،۵/۵۶۸)٭امام محمد بن محمد بن محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: پڑوسی کے حُقُوق میں سے یہ بھی ہے کہ اُسے سلام کرنے میں پَہَل کرے۔٭ اُس سے طویل گفتگو نہ کرے ،٭اُس کے حالات کے بارے میں زیادہ پُوچھ گچھ نہ کرے۔٭ وہ بیمار ہو تو اُس کی مزاج پُرسی کرے،٭مصیبت کے وَقت اُس کی غم خواری کرے اور اُس کا ساتھ دے۔٭ خوشی کے موقع پر اُسے مبارَک باد دے اور اُس کے ساتھ خوشی میں شرکت ظاہِر کرے ۔٭اُس کی لغزِشوں سے در گزر کرے ،٭ چھت سے اس کے گھر میں نہ جھانکے ،٭ اُس کے گھر کا راستہ تنگ نہ کرے۔٭ وہ اپنے گھر میں جو کچھ لے جارہا ہے اُسے دیکھنے کی کوشش نہ کرے۔٭اُس کے عیبوں پر پردہ ڈالے، ٭اگر وہ کسی حادِثے یا تکلیف کا شکار ہو تو فوری طور پر اُس کی مدد کرے۔٭جب و ہ گھر میں موجود نہ ہو تو اُس کے گھر کی حفاظت سے غفلت نہ بَرتے۔٭ اُس کے خلاف کوئی بات نہ سنے اور اُس کے اَہلِ خانہ سے نگاہوں کو پست(یعنی نیچی )  رکھے۔٭ اُس کے بچّوں سے نَرم گُفتگو کرے ،٭ اُسے جن دینی یا دُنیوی اُمور کا علم نہ ہو اِن کے بارے میں اُس کی رَہنمائی کرے۔(اِحیاءالعلوم،۲/۲۶۷،ملخصاً)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِشریعت حصّہ16 (312صفحات)120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےدو رسالے ”101 مدنی پھول“اور ”163 مدنی پھول “ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد