Book Name:Narmi Kesay Paida Karain

٭نرم دل  انسان لوگوں کی آنکھوں کاتارا بن جاتاہے ۔

٭ نرمی ایک ایسی صفت ہے جو انسان کو رحم پر اُبھارتی،ظلم سےروکتی،تکبرسے بچاتی اور عاجزی پر اُکساتی ہے۔

اللہ پاک ہمارے دلوں کو نرم فرمائے اور سخت دلی جیسی بیماری سے ہمیں محفوظ فرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی  بہنو!بیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئےسُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اورآداب بَیان کرنےکی سَعَادَت حاصِل کرتی ہوں۔تاجدارِرسالتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سُنّت سےمَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سینہ تِری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا                                   جنّت میں پڑوسی مُجھے تُم اپنا بنانا

پڑوسی کے بارے میں مدنی پھول!

آئیے!شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے’’قیامت کا امتحان‘‘سے  پڑوسی کے چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتی ہیں پہلے دو فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)فرمایا:اللہپاک کے نزدیک بہترین پڑوسی وہ ہے جو اپنے پڑوسی کا خیر خواہ ہو۔( تِرمِذی، کتاب البر ولصلۃ ،باب ما جاء فی حق الجوار،۳/۳۷۹ ،حدیث:۱۹۵۱)(2)فرمايا:جس نے اپنے پڑوسی کو اِیذا دی اُس نے


 

 



 مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵