Book Name:Narmi Kesay Paida Karain

ہوئے ارشاد فرمايا:بیٹا میں فلمیں نہیں ديکھتاالبتہ آپ نے مجھے دعوت پيش کی تو میں نے سوچاکہ آپ کو بھی دعوت پيش کروں،ابھی  اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ گلزارِحبيب مسجدمیں سنتوں بھرا اجتماع ہو گا ،آپ سے شرکت کی درخواست ہے، اگرآپ ابھی نہیں آسکتے توپھر کبھی ضرور تشريف لائیے گا ۔ پھر آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اسے ايک عطر کی شیشی تحفہ میں پيش کی ۔

    چندسالوں بعد اَمیرِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں سنتوں کے عامل ايک اسلامی بھائی سبز عمامہ سجائے حاضر ہوئے اور کچھ اس طرح سے عرض کی،حضور چند سال قبل ايک نوجوان نے آپ کو(مَعَاذَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ)فلم ديکھنے کی دعوت دی تھی اور آپ نےکمالِ ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناراض ہونے کے بجائے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی تھی وہ نوجوان میں ہی ہوں۔ میں آپ کے عظیم حسنِ اخلاق سے بےحد متاثر ہوا اور ایک دن اجتماع میں آگیا، پھر آپ کی نظرِ کرم ہو گئی اور  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ! میں گناہوں سے توبہ کرکے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گيا ۔ (تعارف امیر اہلسنت، ص ۴۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام’’ہفتہ وار سُنّتوں بھرا  اجتماع ‘‘

    میٹھی میٹھی اسلامی  بہنو!سنا آپ نے!قرآنِ پاک میں اللہ پاک بھی ہمیں نرمی کا حکم ارشاد فرمارہا  ہے،نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی سیرتِ مبارکہ اور بزرگان دِین کے احوال سے بھی  ہمیں  نرمی اپنانے کا درس ملتا ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ہمیں لوگوں  کی غلطیوں کو معاف کرنے  اور ہر ایک کے ساتھ نرم دلی سے پیش آنے کا  ذہن  د یتا ہے  لہٰذا ان خوبیوں سے آراستہ ہونے  کیلئےدعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول  سےوابستہ رہئےاور ذیلی حلقے کے8مدنی کاموں میں  بڑھ چڑھ  کر حصہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”ہَفْتَہ وار سُنَّتوں