Book Name:Narmi Kesay Paida Karain

کی طبیعت خراب ہو گئی، ڈاکٹرکو دکھایا تو اس نے اندیشہ ظاہر کیا کہ شاید اب یہ بچّہ عمر بھر ٹانگوں کے سہارے چل نہ سکے، نیزاس کا دماغی توازُن بھی ٹھیک نہیں رہا ۔یہ سن کر وہ اسلامی بہن بہت غمگین ہوئیں۔ ایک دن پھر وُہی اسلامی بہنیں نیکی کی دعوت کے لیے آئیں ۔ انہوں نے نئی اسلامی بہن  کے چہرے پر پریشانی کے آثار دیکھے تو غم خواری کرتے ہوئے پوچھا:''خیریت تو ہے آپ پریشان دکھائی دے رہی ہیں؟''انہوں نے سارا ماجرا کہہ سنایا تو اسلامی بہنوں نے انہیں بَہُت حوصلہ دیا اور کہا کہ آپ دعوتِ اسلامی کے 12 ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں پابندی سے شرکت کیجئے اور وہاں پر اپنے بچے کے لئے دعابھی مانگئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  آپ کا بیٹا صحّت یاب ہوجائے گا ۔ چُنانچِہ اس اسلامی بہن نے 12 اجتِماعات میں شرکت کی پُختہ نیّت کر لی ۔جب وہ پہلی مر تبہ سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئی اورجب  وہاں رقّت انگیزدعا ہوئی تو انہوں نے بھی اپنے ربِّ داوَر سے اپنے لخت جگر کی صحّت یابی کی گڑگڑا کر دُعا مانگی۔ اجتماع کے بعد جب وہ گھرواپَس آئیں تو انہیں اپنے بیٹے کی طبیعت پہلے سے بہتر دکھائی دی ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  وَقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کا بیٹا مکمَّل طور پر صحّت یاب ہوگیا۔یوں ڈاکٹروں کے اندیشے غَلَط ثابت ہوئے اور سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بَرَکت سے ان کابیٹا چلنے پھرنے بھی لگا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰه عزَّوَجَلَّ اب ان کا سارا گھرانا دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوکر جنّت کی تیّاری میں مصروف ہے ۔

مِرے غوث کا وسیلہ رہے شاد سب قبیلہ

انہیں خُلد میں بسانا مدنی مدینے والے

''اگر آپ کو بھی دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پر جمع کروادیں."