Book Name:Ittiba e Shahawat

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کاممدنی قافلہ

میٹھے میٹھےاسلامی بھائیو!  قبروآخرت کی تیاری کرنے ،خود کو گناہوں سےبچانے ، عبادت وتلاوت کی عادت بنانے  اور نفس وشیطان کے ہر وار کو ناکام بنانے کیلئے آج ہی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سےوابستہ  ہو جائیے اور ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لینےوالے بن جائیے۔ 12مدنی کاموں میں سےایک مَدَنی کام ”مَدَنی قافلہ“بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!مدنی قافلہ علمِ دِین کےحصول کا ذریعہ ہے۔مدنی قافلہ رحمتوں کے نزول کاسبب ہے، مدنی قافلے کی برکت سےفرائض وواجبات کی پابندی نصیب ہوتی ہے، مدنی قافلے  کی برکت  سےسنتوں پرعمل کاموقع ملتاہے،مدنی قافلےکی برکت سے اشراق، چاشت،اوابین اور تہجد پڑھنے کی سعادت ملتی ہے۔مدنی قافلےکی برکت سے لوگوں کونیکی کی دعوت دینے والی سنت پرعمل کاموقع ملتا ہے۔آئیے!بطورِ ترغیبمدنی قافلے کی ایک مدنی بہارسُنئےاورجھومئے، چنانچہ

گناہوں سے نجات مل گئی

          ایک اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول میں آنےسےقبل گناہوں کی کیچڑ میں لتھڑے ہوئے تھے جان بوجھ کر نمازیں قضاکرنا،والدین کی نافرمانی کرنااور مختلف گناہوں میں منہمک رہنا ان کےمعمولات میں شامل تھاگناہوں کی سیاہی اس قدر بڑھ چکی تھی کہ کسی کے سمجھانے کے باوجود بھی  نہ مانتے تھے،ہرایک کی بات سُنی اَن سُنی کردیتےتھے، بُرے لوگوں میں اٹھنےبیٹھنےکی وجہ سے اُن کے اخلاق و کردار انتہائی داغ دار ہو چکےتھےان کی زندگی میں بہار کچھ یوں آئی کہ ایک دن دعوتِ اسلامی کےمشکبار مدنی ماحول سےوابستہ عا شقِ رسول اسلامی بھائی سے ان کی ملاقات ہوئی۔انہوں نے گُناہوں سے  پُرخارزندگی کوسنّتوں سےپُربہاربنانےکےلیےانفرادی کوشش فرمائی اوردعوتِ اسلامی کے عاشقانِ