Book Name:Ittiba e Shahawat

کرے اور بُزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن  کی سیر ت کامُطالَعہ کرکے ان کے معمولاتِ زِندگی میں غور وفکر کرے تاکہ نیکی اور بھلائی کی جانب دل راغِب ہوسکے۔

(۴)اپنی اِصْلاح سے غفلت

اِتباعِ  نَفْس وشیطان کاایک سبب اپنی اِصلاح کی جانب توجُّہ نہ دینا ہے، کہ جو شخص اپنا مُحاسَبہ نہیں کرتا وہ کبھی بھی اپنی خامیوں اور گُناہوں پر مُطلع نہیں ہوپاتا،یُوں وہ  شیطان کی پیروی میں مبُتلا ہو کر گُناہ پر گُناہ کرتا ہی رہتا ہے ۔

 علاج

ایسے شخص کو چاہیے کہ روزانہ اپنے نَفْس کا مُحاسَبہ کرے،جسے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ’’ فکرِ مدینہ ‘‘کرنا کہتے ہیں ، رات کو سونے سے قبل اس بات پر غور کرے کہ آج میں نے کون کون سے اچھے اَعمال کئے ہیں؟ اور کون کون سے بُرے عمل اور گُناہ مجھ سے سَرزَد ہوئے ہیں؟ گُناہوں پر اپنے نَفْس کو مَلامت کرے اور آئندہ نہ کرنے کا عہد کرے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ شیخِ طریقت، امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی اِنعامات بھی نَفْس کا مُحاسَبہ کرنے میں بہت مُعاوِن ہیں اور  پھر یہ  کہ روزانہ فکرِ مدینہ کر کے ہرماہ مدنی انعامات کا رِسالہ جمع کرواناذیلی حلقے کے بارہ(12)مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام بھی ہے ۔مدنی اِنعامات پر عمل اپنے اَعمال کا مُحاسَبہ کرنے  اور قَبْر وآخرت کی تیاری کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔لہٰذا آپ بھی مدنی اِنعامات پر عمل کیجئے، روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مدنی اِنعامات کا رِسالہ پُر کیجئے اور ہرماہ کے اِبتدائی دس دن کے اندر اپنے یہاں کے  ذِمّہ دار کو جمع کروادیجئے،اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی برکت سے اِتباعِ شیطان جیسے مُوذِی مَرض اور دیگر گُناہوں سے بھی بچنے کا مدنی