Book Name:Ittiba e Shahawat

اسلامی کی ویب سائٹ  www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس اِصلاح برائے قیدیان

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول اچھی صُحبت فراہم کرتا ہے، اس مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر لاکھوں لوگ گُناہوں بھری زِندگی سے تائب ہوکر نیکیوں بھری زِندگی گُزار رہے ہیں ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّتبلیغِ دین کے مُقدَّس جذبے کے تحت مُسلمان قیدیوں کی سُنَّتوں بھری تَربِیَت کے لیے دُنیا کے کئی جیل خانوں میں دعوتِ اسلامی کی مجلس  ”اِصلاح برائے قیدیان “ کے ذَریعے مَدَنی کام کی ترکیب ہے۔ پاکستان کی مُتعدَّد جیلوں میں تعلیمِِ قُرآن کے لئے مدرسے قائم ہوچکے ہیں ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   تمام جیلوں میں یہ مَدارس قائم کئے جائیں گے۔کئی جیلوں میں روزانہ شیخِ طریقت، امیر اَہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسائل سے درس دیا جاتاہے، نیز کئی جیلوں میں ماہانہ و ہفتہ وار اِجتماعِ ذِکْرو نعت کابھی سلسلہ ہے۔ دُکھیارے قیدیوں کو دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے دیئے ہوئے تعویذات فِیْ سَبِیْلِ اللہ پہنچائے جاتےہیں۔ رہائی پانے والوں کی تَربِیَت کے لیے مختلف کورسز کا اِہْتمام کیا جاتا ہے۔ مثلاً 41دن کا مَدَنی اِنعامات و مَدَنی قافلہ کورس، 63دن کا تربیتی کورس،12روزہ مدنی کورس، اِمامت کورس اورمُدرس کورس وغیرہ کابھی سلسلہ ہے۔

حدیثِ پاک کے بارے میں مَدَنی پھول

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان کواِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئےحدیثِ پاک کے بارے میں چند مَدَنی پھول سُننے کی سعادت حاصِل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مُلاحَظَہ