Book Name:Ittiba e Shahawat

ٹھکانا جہنم میں بنالے۔(ترمذی، کتاب تفسیر القراٰن عن رسول اللہ،باب ماجاء فی الذی یفسر القراٰن برایہ ، ۴/۴۳۹، حدیث:۲۹۶۰)٭ایس ایم ایس (SMS)کے ذریعے بغیر حوالے کے کوئی بھی حدیث آگے نہ بھیجیں جب تک کسی سُنّی صحیحُ العقیدہ مفتی صاحب یا کسی عالِمِ دین سے تصدیق نہ کروالیں۔(فیضان فاروق اعظم ، ۲/۴۴۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭کتاب پڑھنےکی دعا

دعوت اسلامی کےہفتہ وارسنتّوں بھرےاجتماع کےمدنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق" کتاب پڑھنےکی دعا "یادکروائی جائےگی۔دْعایہ ہے:

اَللّٰھُمَّ افْتَحْ عَلَیْنَاحِکْمَتَکَ وَانْشُرْعَلَیْنَارَحْمَتَکَ یَاذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ

ترجمہ:اےاللہ پاک ہم پرعلم وحکمت کےدروازےکھول دےاورہم پراپنی رحمت نازل فرما!اے عظمت اوربزرگی والے!

(مستطرف، ج:1، ص:40)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ(72مدنی انعامات(

فرمانِ مصطفیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(الجامع الصغیرللسیوطی,ص۳۶۵, الحدیث:۵۸۹۷)

آئیے!مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“ کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی مدنی انعامات کے رِسالے سے آج کی فکر ِمدینہ (یعنی اپنامحاسبہ )کروں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔