Book Name:Ittiba e Shahawat

شہوات کہلاتا ہے۔(باطنی بیماریوں کی معلومات،ص101)یقیناًشہوات کے پیچھے پڑنے میں سرا سرنُقصان ہی نُقصان  ہے، اس کی نحوستوں کا  اَندازہ اس حدیثِ پاک سے بھی بخوبی  لگایا جاسکتا ہے۔

 ہلاک کردینے والی تین چیزیں :

    نُور کے پیکر،تمام نبیوں کے سَروَر،دوجہاں کے تاجور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کااِرشادِ پاک ہے :''3 چیزیں ہلاکت میں ڈال دیتی ہیں۔ (1)حِرص وطَمع یعنی لالچ میں گُم رہنا(2)نَفْسانی خواہشات کی پیروی کرنا(3)بندے کا اپنے آپ پرفخر کرنا۔'' (المعجم الاوسط ،الحدیث ۵۷۵۴،ج۴،ص۲۱۲)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر ہم نَفْسانی خواہشات کوختم کرنے میں کامیاب ہوگئے تو اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ لالچ کی بری عادت بھی نکل جائے گی اور طرح طرح کے گُناہوں سے بھی  چُھٹکارا نصیب ہوگااور یُوں ہمارا باطن  پاک وصاف ہوجائے گا اور ہمیں خُشُوع وخُضُوع کے ساتھ عبادات میں دل لگنے کی نعمت بھی حاصل ہوجائے گی۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ      

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!انسا ن کی خواہشات کبھی ختم نہیں ہوتیں ،دِن  بدن خواہشات کا یہ دائرہ وسیع سے  وسیع  تَر ہوتاجاتا ہے ۔فی زمانہ ان خواہشات کی آگ کو بجھانے کیلئے چاہے قَرض لینا پڑے یا ناجائز وحرام  ذَرائع اِستعمال کرنے  پڑجائیں اس کی بھی پروا نہیں کی جاتی۔آیئے !اتباعِ شہوات کی مَذمَّت میں قرآنِ پاک کی چندآیاتِ مُبارکہ سُنتے ہیں تاکہ ہمیں بھی نَفْسانی خواہشات اور اِتباعِ شہوات کی تباہ کاریاں معلوم ہوں اور  اس سے بچنے کی کوشش کریں ۔چُنانچہ اللہ پاک پارہ 16 سورۂ مریم کی آیت نمبر 59 میں ارشاد فرماتا ہے: