Book Name:Ittiba e Shahawat

فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّاۙ(۵۹)

تَرْجَمَۂ کنزالعرفان:تو ان کے بعد وہ نالائق لو گ ان کی جگہ آئے جنہوں نے نمازوں کو ضائع کیا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی تو عنقریب وہ جہنم کی خوفناک وادی غی سے جاملیں گے۔

            حضرت علامہ جلالُ الدین سیوطی شافعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اس آیت کے تحت  نقل فرماتے ہیں :حضرت سَیِّدُناعُقبہ بن عامر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے ،فرماتے ہیں : میں نے رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو فرماتے سُنا کہ عنقریب میری اُمَّت میں سے اَہلِ کتاب اور اَہْل ِلَبن ہلاک ہوجائیں گےمیں نے عرض کی: یارَسُوْلَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اَہلِ کتاب کون ہیں ؟اِرْشاد فرمایا : وہ لوگ جو  کتاب اس لئے سیکھتے ہیں تاکہ اس کے ذَریعے ایمان والوں سے جھگڑا کریں۔میں نے عرض کی: اَہلِ لبن کون ہیں؟اِرْشاد فرمایا:وہ لوگ جو شہوات کی پیروی کرتے ہیں اور نمازوں کو ضائع کرتے ہیں۔

 (تفسیردرمنثورج۵،ص۵۲۷) (المستدرک علی الصحیحین،ج۳،ص۱۲۶،ح۳۴۶۹ ) 

حضرت اِبن ِاشعث رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ اللہ پاک نے حضرت  سَیِّدُنا داؤد  عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کی طرف وَحْی فرمائی کہ بے شک وہ دل جودُنیاکی خواہشات کے ساتھ مُعَلَّق (جُڑے ہوئے)ہیں وہ مجھ سے دُور  ہیں ۔(تفسیر دُرِّ منثور ج ۵ ، ص۵۲۶)

پارہ 5 سورۃ النساء کی آیت نمبر 27 میں اللہ پاک یُوں ارشاد فرماتاہے:

وَ اللّٰهُ یُرِیْدُ اَنْ یَّتُوْبَ عَلَیْكُمْ- وَ یُرِیْدُ الَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الشَّهَوٰتِ اَنْ تَمِیْلُوْا

تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اور اللہ تم پر اپنی رحمت سے رجوع فرمانا چاہتا ہے اور جو لوگ اپنی خواہشات کی