Book Name:Ittiba e Shahawat

مَیْلًا عَظِیْمًا(۲۷)(پ۵،النساء،آیت ۲۷)

پیروی کررہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم سیدھی راہ سے بہت دور ہوجاؤ۔

اس آیت ِمُبارَکہ کا  شانِ نُزول یہ ہے کہ غیرمسلم،بھائی اوربہن کی بیٹیوں سے نکاح حلال سمجھتے تھے،جب اللہ تعالیٰ نے ان سے نکاح کرنے کوحرام فرمایا تووہ مُسلمانوں سے کہنےلگے کہ جس طرح آپ خالہ اور پُھوپھی کی بیٹی سے نکاح جائزسمجھتے ہو جبکہ خالہ اور پُھوپھی تم پرحرام ہیں،اسی طرح تم بھائی اوربہن کی بیٹیوں سے بھی نکاح کرو۔اس پریہ آیت نازل ہوئی کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ تم بھی ان کی طرح بدکاری میں پڑ جاؤ۔ (مدارک ،نساء تحت الایۃ ۲۷ص۲۲۳)

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!سُناآپ نے کہ اللہ پاک  نے کس طرح شہوات کی پیروی کرنے والوں کی مَذمَّت فرمائی کہ ایسے لوگوں کوجہنَّم کی غَی نامی وادی میں ڈالا جائے گا،اسی طرح دوسری آیتِ مبارکہ میں مُنافقین  کی مَذمَّت بیان فرمائی کہ وہ لوگ اِتباعِ شہوات میں پڑ کر ذلیل ورُسوا ہوئے اور اب وہ دِلی بُغْض وعِناد کی وجہ سے یہ چاہتے ہیں کہ مُسلمانوں کو بھی اس عادتِ بد میں  مبُتلا کردیا جائے ۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگرہم فیشن سے جان چُھڑاکر اِسلامی تعلیمات اپنانا چاہتے ہیں ،فیشن پرستی کو چھوڑ کر سُنَّتوں بھری زِندگی بَسرکرنا چاہتےہیں ،اپنی اِصلاح اور اپنی اَولاد کی مَدَنی تَربِیَت اورانہیں بچپن ہی سےفکر ِآخرت کا ذِہْن دیناچاہتے ہیں تودعوتِ اسلامی کے’’مَدَنی ماحول‘‘سے وابَستہ ہوجائیے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس مدنی ماحول کی برکت سے بے شُمار فیشن پرست اور مَغْربی تہذیب کے دِلدادہ اَفراد تائب ہوکر سُنَّتوں کی راہ پر گامزن ہوگئے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد