Book Name:Ittiba e Shahawat

رسول کےہمراہ مدنی قافلےمیں سفرکرنےکی ترغیب دلائی،اُن کی پُرخلوص اورمحبت بھری دعوت کےسبب وہ انکار نہ کر سکےاورمدَنی قافلےکےلئے تیارہوگئےاورجلدہی عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلے کے مسافر بن گئے،مدَنی قافلے کی  برکت سے انہیں زندگی میں پہلی بار پانچوں نمازیں پابندی کےساتھ صفِ اوّل میں پڑھنے کی سعادت ملی، مزید سیکھنےسکھانے کے مدَنی حلقوں میں طہارت، نمازاور دیگرضروری شرعی مسائل سیکھنےکوملےاورعاشقانِ رسول کی صحبت کی برکت سےان کے اخلاق و کردار میں نمایاں تبدیلی واقع ہوگئی،دل گناہوں سے بیزار اور نیکیوں کی جانب مائل ہوگیا،سنّتوں پرعمل کرنے کاذہن بن گیا، نمازوں کی پابندی کا پکا ارادہ کر لیا اور جلدہی سبز عمامہ شریف کا تاج سجالیا۔

لوٹنے      رحمتیں       قافلے       میں      چلو     سیکھنے سُنتیں قافلے میں چلو

چاہو گر برکتیں قافلے میں چلو    پاؤ گے عظمتیں قافلے میں چلو چلو

(وسائل بخشش،ص۶۶۹)

   صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!خواہشاتِ نَفْس اور اِتباعِ شَہوات سے بچنے  ہی میں عافیت ہے۔جولوگ اللہ  پاک کی رِضا کی خاطر  نَفْسانی خواہشات کوچھوڑدیتے ہیں،اللہ پاک انہیں بطورِ انعام جنّت  کی اَبدی نعمتوں سے سرفراز فرماتاہے ۔چُنانچہ پارہ 30 سُوۡرَۃُ النٰزِعٰت آیت نمبر 40 ،41 میں ارشاد ہوتاہے :

وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰىۙ(۴۰)فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ(۴۱)

(پارہ 30 سورۃُ النٰزعٰت آیت نمبر 40 ۔)

تَرْجَمَۂ کنز العرفان : اور وہ جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرا اور نفس کو خواہش سے روکا۔تو بیشک جنت ہی ٹھکانا ہے۔

ا س آیت میںاللہ پاک  نے اِتباعِ شہوات سے بچنے والوں کی تعریف فرمائی ہے اور انہیں