Book Name:Faizan e Sayeduna Imaam Bukhari

نعمت سے سَرفراز فرمایا تھا،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نےبارگاہِ الٰہی سے ملنے والی شاندار قُوَّتِ حافِظہ اور بے مثال ذہانت کے ذریعے ہزاروں احادیثِ مبارَکہ کو اپنے دل و دماغ  میں محفوظ کرلیا تھا۔آئیے!امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی قُوَّتِ حافِظہ کی چند دلنشین جھلکیاں سماعت کرتی ہیں،چنانچہ

ایک ہزار احادیث زبانی بَیان فرمادیں

ایک مرتبہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ(خُراسان کے ایک مشہور شہر)بَلْختشریف لے گئے، لوگوں نے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے حدیث سُنانے کی فرمائش کی تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ایک ہزار(1000) احادیثِ مبارَکہ زبانی بَیان فرمادیں۔(سیر اعلام النبلاء،ابو عبد اللہ البخاری۔۔۔الخ،۱۰/۲۸۹)

16 دن میں پندرہ ہزار احادیث

حضرت محمد بن اَبِی حاتِم اور حاشِد بن اِسماعىل رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِما بَىان کرتے ہىں کہ حضرت سَیِّدُنا امام بُخارى رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ چھوٹی عُمْر مىں ہمارے ساتھ حدىث کے لئے مشائخِ  بَصرہ کى خدمت مىں حاضِر ہوتے تھے،امام بُخارى رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے علاوہ ہم تمام ساتھى اَحادىث کو محفوظ کرنے کے لئے تحرىر کر لیتے تھے،سولہ دن(Sixteen Days)گزر جانے کے بعد اىک روز ہم نے امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو ڈانٹا کہ تم نے اَحادىث محفوظ نہ کرکے اتنے دنوں کى محنت ضائع کردى۔یہ سُن کر امام بخارى رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے ہم سے کہا:اچھا تم اپنے تحریر شدہ  صَفْحات لےآو،چنانچہ ہم اپنے اپنے صَفْحات لے آئے،امام بُخارى رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اَحادىث سُنانى شروع کردىں ىہاں تک کہ اُنہوں نے پندرہ ہزار(15000)سے زىادہ اَحادىث بَىان کر ڈالىں،جنہیں سُن کر ہمىں ىُوں گُمان ہوتا تھا کہ گوىا ہمىں ىہ رواىات امام بُخارى رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے  ہی لکھوائى ہىں۔(ارشاد السارى،ترجمۃ الامام بخاری ،۱/۵۹)