Book Name:Faizan e Sayeduna Imaam Bukhari

ہیں:بعدِ قرآن شریف صحیح تر کتاب بُخاری شریف مانی  گئی ہے،مصیبتوں میں خَتْم ِ بُخاری کیا جاتا ہے،جس  کی بَرَکت اور اللہ پاک کے فَضْل  سے  مصیبتیں ٹل جاتی ہیں۔(مرآۃ المناجیح،۱/۱۱ ملخصاً)

مجھے آفتوں نے گھیرا، ہے مصیبتوں کا ڈیرا    یانبی مدد کو آنا مَدَنی مدینے والے

(وسائل بخشش مرمم،ص۴۲۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مدنی  تربیت گاہ برائے اسلامی بہنیں

میٹھی میٹھی  اسلامی بہنو! فَیضانِ بُخاری سے مالا مال ہونے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کر خدمتِ دین کے لئے اپنی خدمات پیش کیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں خدمتِ دین کے کم و بیش104شُعبہ جات میں سُنّتوں کی دُھومیں مچارہی ہے، اِنہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہمجلس مدنی  تربیت گاہ برائے اسلامی بہنیں“بھی ہے۔یہ مجلس اسلامی بہنوں کو12دن کے مختلف کورسز مثلاً مدنی کام کورس، اصلاحِ اعمال کورس،خصوصی اسلامی بہن کورس،فیضانِ قرآن کورس،فیضان ِ نماز کورس کرواتی ہے۔اِن کورسز میں فقہ،تجوید،عقائد،سُنّتیں اور آداب،ذیلی حلقے کے 8 مدنی کام کی اہمیت و مدنی کام کرنے کا طریقہ،خُصوصی اسلامی بہنوں میں مدنی کام کرنے کا طریقہ، سُنّتیں و آداب،نماز کے مسائل اورمخصوص سُورتیں سکھانےکا سلسلہ ہوتا ہے۔اللہ کریم”مجلس مدنی  تربیت گاہ برائےاسلامی بہنیں“کو مزید لگن کے ساتھ دین کی خدمت کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

تم جانتے ہو کیا ہے یہ دعوتِ اسلامی        فیضانِ مدینہ ہے فیضانِ مدینہ ہے