Book Name:Faizan e Sayeduna Imaam Bukhari

باسٹھ(62)سال کی عُمْر  پائی اور(یکم شَوَّال) 256 ؁ ہجری بروز ہفتہ عِیْدُ الْفِطْر کی رات بیماری کی حالت میں وِصالِ ظاہری فرمایا۔سَمَرْقَنْد سے کچھ فاصلے پر”خَرتنک“نامی بَستی میں(بعدِ ظُہْر)آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو سِپُرْدِ خاک کیا گیا۔(اشعة اللمعات، ۱/۹ -۱۳ملتقطاً)(ارشاد  الساری،ترجمۃ الامام بخاری ، ۱/۵۵-۵۶ ملتقطاً) اور یہیں پر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا عالیشان مزارِ پُر اَنوار بھی ہے۔

آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے اَلقابات

اَمِیْرُ المُؤمِنِیْن فِی الْحَدِیْث،حافِظُ الْحَدِیْث،مُحَدِّث،مُفْتِی،حِبْرُ الْاِسْلاموغیرہآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے مشہور اَلقابات ہیں۔

آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے اساتذہ کی تعداد

امام بخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے اساتذۂ کرام کی تعداد ایک ہزاراَسّی(1080) ہے۔(نزہۃ القاری،۱/ ۱۱۹)

آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے شاگردوں کی تعداد

اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اِنتقال فرمایا(تو)نَوّے ہزار(90،000) شاگرد مُحَدِّث چھوڑے۔ (ملفوظات اعلیٰ حضرت،ص۲۳۸)

آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے والدِ مُحْتَرَم کا مُخْتَصر تعارُف

امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے والد ِ ماجِد بڑے ممتاز بُزرگ اور زَبَرْدَسْت عالِمِ دین تھے،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے اُستاذ حضرت سَیِّدُنا عَبْدُاللہ بِن مبارَک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ