Book Name:Faizan e Sayeduna Imaam Bukhari

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ،اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروںگی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی  اسلامی بہنو! مُحدِّثینِ کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن وہ مُقَدَّس ہستیاں ہیں جن کی شان و عظمت اور مقام و مرتبہ بہت ہی بلند و بالا ہے،ان حضرات نے عِشْقِ رسول کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنی ساری زندگی حدیثِ پاک کی تَرْوِیج و اِشاعت(Propagation)میں گزار دی۔اِن بُزرگ ہستیوں میں جو مقام و مرتبہ امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو نصیب ہوا وہ اپنی مثال آپ ہے۔چونکہ شَوَّالُ الْمُکَرَّم کے مبارَک مہینے میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی پیدائش ہوئی تھی اور اِسی مہینے میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا عُرسِ مبارَک بھی ہے۔لہٰذا اِسی مُناسَبَت سے آج ہم امام بخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا مُخْتَصَر تعارُف اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی پاکیزہ سیرت کے مُختلِف پہلوؤں کے بارے میں سُننے کی سعادت حاصِل کرتی ہیں۔آئیے!پہلے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے ذوقِ عبادت پر مُشْتَمِل ایک ایمان افروز واقعہ سُنئے اور اپنے اندر ذَوقِ عبادت کو بیدار کیجئے،چنانچہ