Book Name:Faizan e Sayeduna Imaam Bukhari

ہے ۔(پردے کےبارے میں سوال جواب،ص۷۹)

” اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پرجمع کروادیں ۔“

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اَحادیثِ مُبارکہ کی تَعْظِیم

میٹھی میٹھی  اسلامی بہنو! بِلا شُبہیہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ جس سے عشق ہوتا ہے اُس سے نسبت رکھنے والی ہر چیز سے بھی عشق ہوجاتا ہے۔مثلاًمحبوب کے گھر ، اُس کے درو دیوار  حتّٰی کہ محبوب کے گلی کوچوں تک سے عقیدت کا تَعَلُّق(Relation)قائم ہوجاتا ہے۔ پھربَھلا جوعشقِ نبی میں گم ہو چکا ہو وہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے نسبت کے سبب آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی احادیثِ مبارَکہ سے مَحَبَّت کیوں نہ رکھے گا اور کیوں نہ اُن کا ادب بجالائے گا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ امام بخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا شُمار بھی اُنہی باکمال ہستیوں میں ہوتا ہے جو فَنَا فِی الرَّسُول کے منصبِ عظیم پر فائز اورسَرتاپا ادب و تعظیم کے پیکر تھے،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے ادب و تعظیم کا دامن تھام کر عشقِ مُصْطَفٰے کے گہرے سَمُنْدَر میں ڈوب کر لاکھوں احادیثِ کریمہ میں سے”صحیح بُخاری“ کی صورت میں صحیح ترین احادیثِ مبارَکہ کا قیمتی خزانہ جمع کرکےاُمّتِ سَرکار کو عطا فرمادیا۔آئیے!اِس مبارَک کتاب کی شان و عظمت سُنئے اور جُھومئے،چنانچہ

امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا  حدیث لکھنے کا انداز

امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میں نے”صحیح بُخاری“میں تقریباً چھ