Book Name:Faizan e Sayeduna Imaam Bukhari

کا کمال تھا کہ لوگ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے قُوَّتِ حافِظہ کی تعریف کیا کرتے تھے،جبکہ آج ہمارے حافِظے کمزور(Weak) ہوتے جارہے ہیں،ہمیں تو گزرے ہوئے کَل کی معمولی باتیں بھی یاد نہیں رہتیں،عیسویں مہینے اور اُن کی تاریخیں تو یاد رہتی ہیں مگر افسوس!مَدَنی یعنی قَمری مہینوں اور اُن کی تاریخوں سے بے خَبر رہتی ہیں،چیزوں کے حِساب کتاب میں اَکثر پریشانی کا شکار ہوجاتی ہیں، نمازوں کی رَکْعات کے بارے میں شُکُوک و شُبُہات میں مُبْتَلا  ہوجاتی ہیں کہ کتنی پڑھ لیں اور کتنی باقی رہ گئیں،کسی کِتاب یا رِسالے کو کئی کئی بار پڑھ لینے کے باوُجود بھی اُس کے مَضامین یا مسائل ہمارے دل و دماغ میں محفوظ نہیں ہو پاتے۔بہرحال  اگر ہم اپنے حافِظے کو مضبوط بنانا چاہتی ہیں، بُھولنے کی بیماری سے نجات پانا چاہتی ہیں،حافِظے کو مضبوط بنانے کے طریقے  جاننا چاہتی ہیں اور بُھولنے کی بیماری پیدا کرنے والے اَسباب  کے بارے میں معلومات حاصِل کرنا چا ہتی ہیں تو اِس کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی کِتابحافِظہ کیسے مضبوط ہو؟“کا مُطالَعَہ فرمائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹwww.dawateislami.netسے اِس کتاب کو پڑھا بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ(Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی  اسلامی بہنو! عموماً دیکھا گیا ہے کہ جب کوئی شخص اپنے کسی کارنامے کے سبب عوام و خواص میں مشہور ہوجاتا ہے تو وہ اپنے آپ کو ”کچھ“سمجھنے لگتا ہے،دوسروں کو حَقارت کی نظر سے دیکھتا ہے،اپنے کام کاج اپنے ہاتھوں سے کرنے میں شرم اور ذِلَّت محسوس کرتا ہے،دُنیوی حِرْص و لالچ اور مزید شہرت کا بُھوت اُس پر سُوار ہوجاتا ہے اوردُنیوی لذّات کا شیدائی ہو کر فِکْرِ آخرت سے غافِل ہوجاتا ہے۔لیکن قُربان جائیے امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ پر!اتنے بڑے مُحَدِّث ہونے کے باوُجود غُرور و تَکَبُّر کو