Book Name:Aala Hazrat Ki Ibadat o Riazat

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!چندروزقبل ہی رَمَضانُ الْمُبارَک کا مُقَدَّس مہینا اپنی خُوشبوئیں لُٹاتا، اَنوار کی بارش برساتا، ہم عاصِیوں کے دلوں کو جگمگاتا اور ہماری بخشش کا سامان بناتا ہوا گُزرگیا، ممکن ہے کسی اسلامی بھائی نے مَحض سُستی اور غفلت کے وجہ سے رَمَضانُ الْمُبارَک کے روزے چھوڑ دئیے ہوں ،ان کی بارگاہ میں دَسْت بَسْتہ مَدَنی التِجاہے کہ اپنی آخِرت کی فِکْر کرتے ہوئے  اور غَضَبِ الہٰی سے ڈرتے ہوئے آج تک جتنے  روزے  توڑے یا چھوڑےان کی تَوبہ کرتے ہوئےشرعِی رہنمائی لےکر کَفّارہ بنتا ہے تو کفّارہ بھی اَدا کیجئے اور ان روزوں کی قَضا بھی کر لیجئے۔روزوں کی قضا ،کفّارے کےاحکام اور کفّارہ دینے کا طریقہ جاننے کیلئے شیخِ طریقت ،اَمِیْرِ اہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی مایہ ناز تصنیف”فَیْضانِ سُنَّت“صفحہ 1081 تا1088 کا مُطالَعہ کیجئے۔بلکہ کوشش فرماکر اَوّل تاآخِر پُوری کتاب ہی پڑھ  لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔اللہ پاک ہمیں عمل کرنے کی تَوْفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیۃ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!”دعوتِ اسلامی“ خدمت ِ دین کےکم وبیش 104شعبہ جات میں دینِ متین کا  کام کررہی ہے،انہی میں سے ایک’’اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَۃ‘‘ بھی ہے جس نے اصلاحِ اُمت کے جذبے کے تحت خالِص عِلْمی تحقیقی اور اِشاعَتی کام کا بیڑا اُٹھایا ہے،مثلاً قرآن وحدیث کی اہم معلومات لوگوں تک پہنچانا،عوام کی آسانی اور فائدے کے لئے بُزرگانِ دین کی عربی کتب کو آسان اردو ترجمے کے ساتھ پیش کرنا، درسِ نظامی یعنی عالم کورس کے طلبہ کیلئے درسی کتابوں کی مشکلات کو حل کرنا،صحابہ واہلِ بیتِ کرام اور اولیائے عظام کی سیرتِ مبارکہ پر کتب ورسائل  لکھنا المدینۃ العلمیہکے تحریری کارناموں