Book Name:Aala Hazrat Ki Ibadat o Riazat

میں شَامل ہے۔ المدینۃ العلمیہ کی انہی کوششوں کو سراہتے ہوئے شیخِ طریقت،امیراہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے ايك موقع پر فرمایا: پہلے  بیان تیار کرنا کس قدر دشوار تھا  اس کا مجھے تجربہ  ہے ،اب تو  المدینۃ العلمیہ  نے  اپنی کتابوں میں  مبلغین  کو بہت سارا مواد   دے دیا ہے ۔آپ  حضرات بھی المدینۃ العلمیہ  کی تمام کتب پڑھنے کی  نیت کرلیجئے ۔اس کے علاوہ مُلک وبیرون ملک سےوقتاً فوقتاً آنے والے عُلما و مُفتیانِ کرام بھی   المدینۃ العلمیہ کے تحریری کام سے خوش ہوکر ڈھیروں دُعاؤں سے نوازتے ہیں۔اللہکریمالمدینۃ العلمیۃ کو مزید ترقیوں سے سرفراز فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مطالعہ کرنے کے مدنی پھول

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے!مطالعہ کرنے کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)بے شک علم سیکھنے سے  آتاہے۔(بخاری،کتاب العلم،باب العلم قبل القول والعلم،۱/۴۱،حدیث:۶۷)۔(2)دنیا ملعون ہے اور اللہ پاک کے ذکر،اس کے ولی یعنی دوست اور دینی علم پڑھنے اور پڑھانے والے کے سوااس کی ہر چیزبھی ملعون ہے۔(تِرمِذی،کتاب الزہد،۴/۱۴۴،حدیث:۲۳۲۹)٭مطالعہ ایمان کی مضبوطی و پختگی کا باعث ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟ص۱۶)٭مطالعہ سے علم بڑھتا ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟ص۱۷)٭ مطالعہ حصول معرفت کا ذریعہ ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۱۸)٭مطالعہ سے کائنات میں غور و فکر کرنے کا ذہن بنتا ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۱۸)٭مطالعہ سے عقل و شعور میں اضافہ ہوتا ہے۔ (مطالعہ کیا، کیوں اور کیسے؟ ، ص۱۹)٭مطالعہ انسان کی دینی و دنیاوی دونوں ترقیوں کا سبب بنتا ہے۔(مطالعہ کیا، کیوں اور کیسے؟، ص ۱۹)٭مطالعہ طبیعت میں نشاط،نگاہوں میں تیزی اور ذہن و دماغ کو تازگی عطا کرتا ہے ۔(مطالعہ کیا،کیوں