Book Name:Aala Hazrat Ki Ibadat o Riazat

کیا،کیوں اور کیسے؟،ص 117) ٭جومطالعہ کریں اُسے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنے گھر والوں اور دوستوں سے بیان کریں اس طرح بھی معلومات کا ذخیرہ طویل مدت تک  ہمارے دماغ میں محفوظ رہے گا۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص112)٭جو کچھ پڑھیں اس کی دہرائی (Repeat)کرتےرہیئے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص 112)٭شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدَنی مذاکروں میں علمِ دین کے رنگ برنگے مدنی پھول ارشاد فرماتے  ہیں ان مدنی مذاکروں کی برکت سے اپنے علم پر عمل کرنے ،اسے دوسروں تک پہنچانےاور مزید مطالعہ کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ ( مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص 115)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭گھرسےنکلتےوقت کی دعا

دعوت اسلامی کےہفتہ وارسنتّوں بھرےاجتماع کےمدنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق" گھرسےنکلتےوقت کی دعا "یادکروائی جائےگی۔دْعایہ ہے:

بِسْمِ اللہ ِتَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَاِلَّابِاللہِ

ترجمہ:اللہ کےنام سے(گھرسےنکلتاہوں)میں نےاللہ پربھروسہ کیااللہ تعالٰی کےبغیرنہ طاقت ہے(گناہوں سےبچنےکی)اورنہ قوت ہے(نیکیاں کرنےکی)

(ابوداؤدشریف،کتاب الادب،باب مایقولناذاخرج من بیتہ،الجلدالرابع،،ص:420،حدیث:5095)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ(72مدنی انعامات(

فرمانِ مصطفیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(الجامع الصغیرللسیوطی,ص۳۶۵, الحدیث:۵۸۹۷)