Book Name:Aala Hazrat Ki Ibadat o Riazat

خُود اپنے بندے کے گُناہوں کو چُھپا کر اس کی عِبادت کو ظاہرکردے۔

تعلیمِ علمِ دین  کی فضیلت:

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!امامِ اہلسُنَّت،اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ جہاں نماز وتلاوت سے مَحَبَّت فرماتے تھے وہیں نفلی عبادات سے اَفْضل عمل یعنی  دن رات اِشاعتِ علمِ دین میں بھی مشغول رہا کرتے۔کیونکہ  گھڑی بھر علمِ دین کے مسائل میں مُذاکَرہ اور گُفْتگُو کرنا ساری رات عِبادت کرنے سے اَفْضَل ہے۔آئیے !علمِ دین کے فضائل پر مشتمل چند فرامینِ مُصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُن کر امامِ اہلسُنَّت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے علمی مشاغل بھی سُنتے ہیں۔

1       مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرتِ سَیّدُنا مُعاذ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو یَمَن بھیجا تو اِرْشاد فرمایا : اللہ پاک تیرے ذریعے کسی ایک کو ہِدایت دیدے تو یہ تیرے لیے دُنْیا وَمَافِیْہَا (دُنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس)سے بہتر ہے۔(الزہد لابن المبارک، باب فضل ذکراللہ ، الجزء العاشر، استعنت باللہ، الحدیث: ۱۳۷۵،ص۴۸۴)

2        جس نے عِلم کا ایک باب سیکھا کہ لوگوں کو سکھائے تو اسے 70 صِدِّیْقِیْن کا ثَواب دیا جائے گا ۔ (الترغیب و الترہیب، کتاب العلم، الترغیب فی العلم……الخ، الحدیث:۱۱۹، ج۱، ص۶۸)

3        مُسَلْمان بھائی کو اس سے زیادہ اَفْضل فائدہ نہیں دے سکتا کہ اسے کوئی اچھی بات پہنچے تو وہ اپنے بھائی کو پہنچا دے۔(جامع بیان العلم و فضلہ، باب دعاء رسول اللہ لمستمع العلم و حافظہ و مبلغہ، الحدیث :۱۸۵،ص۶۲)

4        اللہ پاک جس کے ساتھ بھلائی کا اِرادہ فرماتاہے اُسے دِین کی سمجھ بُوجھ عَطا فرماتا ہے۔(بخاری ،  کتاب العلم ،باب العلم  قبل القول والعمل:۱/۴۱)