Book Name:Aala Hazrat Ki Ibadat o Riazat

رضویہ :۳۰/۱۰)قرآن ،حدیث ، فِقہ، مَنطِق اور کلام وغیرہ میں آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی وُسْعَتِ نظَرِی کا اندازہ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے فتاویٰ کے مُطالَعہ سے ہی ہوسکتا ہے۔کیوں کہ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے ہرفتوے میں دلائل کا سمُنْدر موج زَن ہے اور واقِعِی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا فتاویٰ قرآن، حدیث، اِجْماع اور فُقَہائے کِرام کے جُزْئیات(جُزْ۔ئی۔یات) سے آراستہ  ہر قسم کے مسائل کا ایسا حَسِیْن گلدستہ ہے جو رہتی دنیا تک لوگوں کے قَلب و فِکر کو اپنی مہکی مہکی خوشبو سے مہکاتا رہے گااور اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے مزارِ پر انوار میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے دَرَجاتِ رَفیعہ (بُلند دَرَجوں) میں مزید بُلندی کا سبب بنتا رہے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12 مَدَنی  کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِکاف“

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!فیضانِ اعلیٰ حضرت سے مالا مال ہونے کیلئے  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہئے اور ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک  مَدَنی کام”یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکافبھی ہے۔چُھٹی والے دن شہرکے عَلاقوں اور اَطراف کے گاؤں،گوٹھوں میں جاکر وہاں کی مساجد کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی عاشقانِ رسول کونیکی کی دعوت دے کر عِلمِ دِین سیکھنے،سکھانے کی ترکیب کی جاتی ہے۔٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف اسلامی بھائیوں کو سُنّتیں و آداب اور  مَدَنی دَرْس وغیرہ کا طریقہ سکھانے کا بہترین ذریعہ ہے٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت سے مساجِد آباد ہوتی ہیں ٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت سے مسجد میں گزرنے والاہر ہر لَمحہ عِبادَت میں شُمار ہوگا ٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت  سےمسجِد سے مَحَبَّت کرنے اور اُس میں اپنا زِیادہ سے زِیادہ وَقْت گُزارنے  کی فضیلت حاصل ہوگی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنا زِیادہ