Book Name:Tilawt e Quran Aur Musilman

اِس مدنی مقصد میں اپنی اِصلاح کے ساتھ ساتھ ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کرنے کامدنی پیغام بھی دِیا جارہاہے،لوگوں کی اِصلاح میں تعلیمِ قرآن کی ایک بنیادی اہمیّت ہے،مسلمان اورقرآن ساتھ ساتھ ہیں،قرآنِ کریم کی رہنمائی کے بغیرکوئی منزل تک کیسے پہنچ سکتاہے؟قرآنِ کریم  کی تعلیم کو پس ِپُشت ڈال کرکامیابی کی اُمید کیسے رکھی جا سکتی ہے؟قرآنِ کریم ہدایت کا سرچشمہ ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی  مختلف انداز سے تعلیمِ قرآن کو عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے،تعلیمِ قرآن کو عام کرنے کیلئے ایک اندازیہ بھی ہے کہ مختلف مقامات اورمَساجِد وغیرہ میں عُمُوماًبعدنمازِ عشاء ہزارہامدرسۃُالمدینہ (بالغان )کی ترکیب ہوتی ہے جن میں بڑی عمر کے اسلامی بھائی صحیح مَخارِج سے حروف کی دُرُست ادائیگی کے ساتھ قرآنِ کریم سیکھتے ،دعائیں یاد کرتے  اور وضو وغسل اور نمازکے ضروری مسائل  کی مُفت تعلیم حاصل کرتے ہیں۔اس کے علاوہ  دُنیا کے مختلف مُمالِک میں اکثر گھروں کے اندر تقریباًَ روزانہ ہزاروں مدارِس بنام مدرَسۃُالمدینہ (بالِغات)بھی لگائے جاتے ہیں جن میں اسلامی بہنیں قرآن ِ پاک ،نَماز اورسُنّتوں کی مُفت تعلیم پاتیں اور دُعائیں یاد کرتی ہیں۔

عطا ہو شوق مَوْلیٰ مدرَسے میں آنے جانے کا

خدایا ذوق دے قرآن پڑھنے اور پڑھانے کا

مدرسۃُ المَدِینہ بالغان

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذریعے بالغ(بڑی عمر کے)اسلامی بھائیوں کو مختلف مقامات (مثلاً مساجد،دفاتر ، مارکیٹ،دُکان وغیرہ) اورمختلف اوقات میں فی سبیل اللہ ناظرہ تعلیمِ قراٰن  کے ساتھ ساتھ نمازکے بُنیادی مسائل بتائے جاتے ہیں ،سُنّتیں اورآداب سکھائے جاتے ہیں۔ ملک و بیرونِ ملکمدرسۃ المدینہ