Book Name:Tilawt e Quran Aur Musilman

بالغان کی تعداد تقریباً 13853(تیرہ ہزارآٹھ سو ترپّن)اورپڑھنے والوں کی تعداد تقریباً 89043(نواسی ہزار تینتالیس)ہے۔

مدرسۃُ المَدِینہ بالغات

جس طرح بڑی عمرکے اسلامی بھائیوں میں تعلیمِ قراٰن عام کرنے کا سلسلہ جاری ہے،اِسی طرح بڑی عمرکی اسلامی بہنوں میں بھی قراٰنِ پاک کی تعلیم کو عام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعدادتقریباً63 ہزار سے زائد ہے۔

12 مَدَنی کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”مدرسۃالمدینہ بالغان “

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مدرسۃ المدینہ بالغان  12 مَدَنی کاموں میں سےروزانہ کاایک مَدَنی کام بھی ہے۔ ٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سےدُرُسْت قرآنِ کریم پڑھنا نصیب ہوتا ہے ٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان نماز،وُضو اور غُسْل وغیرہ ضروری اَحکام سیکھنےکا بہترین ذَرِیْعہ ہے، ٭ مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان میں حاضِری کی بَرَکت سےاچھی صُحبت مُیسّرآتی ہے،٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سےقرآنِ کریم پڑھنے پڑھانےکی سعادت ملتی ہے،٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان  کی بَرَکت سے عِلْمِ دِین کی دَولت نصیب ہوتی ہے،٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سے مَدَنی اِنعامات پر عمل کا جذبہ مِلتا ہے٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سے اچھے اَخلاق اپنانے کا موقع مِلتاہے٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سے مسجدمیں بیٹھنےکاثواب ملتاآتا ہے۔آئیے!مَدرَسۃُ المدینہ بالِغان میں پڑھنےکی بَرَکت پر مُشْتَمِل ایک مَدَنی بہار سُنئے اور جُھومئے، چُنانچہ

بدنگاہی کی عادت سے نجات مل گئی