Book Name:Tilawt e Quran Aur Musilman

حضرت سَیِّدُنا شیخ بَہاءُالدِّین زکریا ملتانیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنےایک(مرتبہ)رات کےوقت اپنے دوستوں سے ارشاد فرمایا:تم میں کوئى اىسا شخص ہے جو آج کی رات دو رکعت نماز ادا کرے اور ایک رکعت میں مکمل قرآنِ پاک کی تلاوت کرے۔وہاں موجود حاضرىن مىں سے کسى کو ہمت نہ ہوئى۔سَیِّدُنا شیخ بَہاءُالدِّین زکریارَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ خود کھڑے ہوئے اور2 رکعت  نماز شروع کردی۔ پہلى رکعت مىں پورا قرآنِ کریم اور 4 پارے مزیدتلاوت فرمائےاور دوسرى رکعت مىں سورہ ٔاخلاص پڑھى اور نماز مکمل کر لی۔(فواد الفوائد  مترجم، پانچویں مجلس،ص۶۲ ملخصاً)

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کردہ بُزُرْگانِ دین  کےواقعات سے معلوم ہوا کہ اللہ پاک کے نیک بندے کس قدر شوق و محبت سے تلاوت فرمایا کرتے تھے،دن رات ربِّ کریم کا کلام پڑھتے رہتے تھے،اللہ پاک کے کلام سے اس قدر مَحَبَّت تھی کہ کچھ ہی دیر میں پورے قرآنِ پاک کی تلاوت فرما لیا کرتے تھے۔مگر افسوس!آج مسلمانوں کی اکثریت قرآنِ پاک کی تعلیم سے نا آشنا ہے،بعض نادانوں کو قرآنِ پاک دیکھ کر پڑھنا بھی نہیں آتا،اور جن کو پڑھنا آتا ہے  وہ بھی سالوں سال تک قرآنِ پاک کھول کر نہیں دیکھتے،کئی کئی مہینے(Months) گزر جاتے ہیں مگر مسلمانوں کے گھر تلاوت کی برکت سے محروم رہتے ہیں۔آئیے!ہم بھی نِیَّت کرتے ہیں کہ آج سے ان احادیثِ مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے،ان نیک سیرت لوگوں کی اَداؤں کو اپناتے ہوئے ہم خود بھی قرآنِ پاک پڑھیں  گے اور دوسرے لوگوں کو بھی قرآن ِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائیں گے۔

دعوتِ اسلامی  عاشقانِ رسول کی  وہ مسجد بھرومدنی تحریک ہے کہ جس کے مدنی مقصد میں فیضانِ قرآن کوعام کرنے کی ترغیب شامل ہے،وہ مدنی مقصد کیا ہے:آئیے !ہم بھی دُہرالیتے ہیں"مجھے اپنی اورساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہےان شاء اللہ عزوجل