Book Name:Tilawt e Quran Aur Musilman

کرتے ہوتو مجھے سر پر زور دارضرب لگائی جاتی ہے اورکہا جاتاہے:کیا تم نے دنیا میں یہ آیت نہ سنی تھی؟لہٰذا اس خواب کے بعد میں نے”احمدبن طولون“کی قبر پر تلاوت کرنا چھوڑ دی۔(عیون الحکایات ،ص۲۰۳)

قرآن پر عمل نہ کرنے کی سزا

بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِین سے منقول ہے:بعض اوقات بندہ ایک سورت شروع کرتا ہے تو اسے پوری پڑھ لینے تک فرشتے اس کے لئے دعائے رحمت کرتے ہیں اور کبھی بندہ ایک سورت شروع کرتا ہے تو اسے پوری پڑھ لینے تک فرشتے اس پر لعنت بھیجتے ہیں۔عرض کی گئی:یہ کیسے؟فرمایا:جب وہ اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانتا ہے توفرشتے اس کے لئے دعائے رحمت کرتے ہیں ورنہ لعنت بھیجتے ہیں۔(احیاء العلوم،کتاب آداب تلاوۃ القرآن،۱/۳۶۵)

قرآن پر عمل نہ کرنے والے

نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا:قیامت کے دن قرآن کو ایک شخص کی صورت عطا کی جائے گی،پھر اسے ایک ایسے شخص کے پا س لایا جائے گا جو قرآن کا عالم ہونے کے باوجود اس کے حکم کی مخالفت کرتا رہا،قرآن اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہے گا:اے میرے  ربّ!اس نے میرا علم حاصل کیا لیکن یہ بہت بُرا عالم ہے،اس نے میری حدود کی خلاف ورزی کی، میرے فرائض کو ضائع کیا،میری نافرمانی میں لگا رہا اور میری اطاعت کو چھوڑ دیا۔ قرآن اس پر دلائل کے ساتھ الزامات لگاتا رہے گا یہاں تک کہ کہا جائے گا: اس کے بارے میں تیرا معاملہ تیرے سپرد ہے۔قرآن ا س کا ہاتھ پکڑ کر لے جائے گا یہاں تک کہ اسے جہنم میں ایک چٹان پر اوندھے منہ گرا