Book Name:Tilawt e Quran Aur Musilman

سے۔ (2) تفسیرصِراطُ الجنان میں قابلِ اعتمادعلمائے کرام کی قدیم و جدیدقرآنی تفاسیر اور دِیگر اسلامی عُلوم پر لکھی گئی کتابیں، بالخصوص اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکی لکھی ہوئی کثیرکتابوں سے کلام اَخذ کرکےآسان انداز میں پیش کیا گیا ہے۔(3) تفسیر صِراطُ الجنان نہ زِیادہ طویل ہے نہ ہی بہت مختصر ،بلکہ متوسط اورجامع ہے۔(5) تفسیر صِراطُ الجنان میں حتَّی الاِمکان آسان انداز اختیار کیا گیا ہے تاکہ عام اسلامی بھائی بھی اس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔(6)تفسیر صِراطُ الجنان میں اعمال کی اِصلا ح کے لیےمُعاشرتی بُرائیوں کا تذکرہ اور معاشرتی برائیوں کے عذابات بیان کیے گئے ہیں۔(7) تفسیر صِراطُ الجنان میں باطنی امراض کے متعلق بھی تفصیل سے کلام کیا گیا ہے۔(9)تفسیر صِراطُ الجنان میں والدین،رِشتے داروں، یتیموں،پڑوسیوں وغیرہ کے ساتھ اچھا سلوک کرنے اور صِلہ رحمی کرنے کے متعلق بھی اِصلاحی مواد موجود ہے۔ (10)تفسیر صِراطُ الجنان میں عقائدِ اہلسنّت اور معمولاتِ اہلسنّت کی دلائل کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے۔آپ بھی نیت کیجئے کہ  روزانہ کم از کم تین آیات ترجمہ وتفسیر کے ساتھ  صراطُ الجنان کا مطالعہ کریں گے  اور قرآنِ پاک کی تعلیمات پر نہ صرف خود  عمل کریں گے بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی ترغیب دلائیں  گے ۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ

یہی ہے آرزو تعلیم قرآن عام ہوجائے       ہر اک پرچم سے اونچا پرچم اسلام ہوجائے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس”مدرسۃ المدینہ “

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!قرآنِ پاک کی تعلیم عام کرنے،نیک لوگوں کی صحبت پانے ، احکامِ قرآن پر عمل کرنے کا ذہن بنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہو جائیے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کم و بیش 104 شعبہ جات میں دینِ متین کی