Book Name:Tilawt e Quran Aur Musilman

کرتاجا اور ہرآیت پراسےایک نعمت عطاکی جائےگی۔(ترمذی،کتاب فضائل القرآن،باب ما جآء  فی من قرأ الخ، ۴/۴۱۹، حدیث:۲۹۲۴)

خزانے سے افضل

2        ارشادفرمایا:اللہ پاک قرآن سُننے والے سے دنیاکی مصیبتیں  دُور کر دیتا ہے اور قرآن پڑھنے والے سے آخرت کی مصیبتیں  دُور کر دیتا ہے ۔قرآنِ پاک کی ایک آیت سُننا سونے کے خزانے سے بہتر ہے،اس کی ایک آیت پڑھنا عرش کے نیچے موجود تمام چیزوں  سے افضل ہے۔ ( مسند الفردوس، ۵/۲۵۹ ،  حدیث: ۸۱۲۲)

ایک حرف پر10 نیکیاں

3    ارشاد فرمایا:جو شخص کتابُ اللہ کا ایک حَرف پڑھے گا، اُس کو ایک نیکی ملے گی جو10 کے برابر ہوگی۔ میں  یہ نہیں  کہتا الٓـمّٓ ایک حَرف ہے،بلکہ اَلِف ایک حَرف،لام ایک حَرف اور میم ایک حَرف ہے۔(ترمذی، کتاب فضائل القرآن،باب ما جآء  فی من قرأ الخ،۴/۴۱۷، حدیث:۲۹۱۹) 

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کردہ احادیثِ مبارکہ سے معلوم ہوا کہ قرآنِ پاک کی  تلاوت کرنے اور سُننے سےدُنیاوی مصیبتیں،پریشانیاں دُورہوتی ہیں،مسلمان تکالیف(Troubles) اور بلاؤں سے محفوظ رہتے ہیں،قرآنِ پاک کی تلاوت کرنا دنیاوی مال و دولت سے بہتر ہے بلکہ قرآنِ پاک کا ایک حرف پڑھنے پر 10نیکیوں کاثواب ملتا ہے۔اور یہ بھی  معلوم ہوا کہ جو  لوگ اللہپاک کا کلام پڑھتے رہتے ہیں،ان کے دلوں کو سکون و اطمینان حاصل ہو جاتا ہے،ایسے خوش نصیب لوگوں پر انوار و تجلیات کی چھما چھم برسات ہوتی ہے،آخرت میں انہیں جنت میں داخل فرما دیا جائے گا حتّٰی کہ ان کو قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے