Book Name:Tilawt e Quran Aur Musilman

ایک آیت سمجھ کر اور غور و فکر کر کے پڑھنا بغیر غور و فکر کئے پورا قرآن پڑھنے سے بہتر ہے۔ (احیاء العلوم،  کتاب التفکر، بیان مجاری الفکر، ۵/۱۷۰)

  آئیے!قُرآنی اَحکام پر عمل نہ کرنے والوں  کا قبر  میں کیا انجام ہوتا ہے اس بارے میں ایک عبرت ناک حکایت سُنئے  ،چنانچہ

مصر کا بادشاہ

حضرت سَیِّدُنا محمد بن علی مرُادانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:ایک مرتبہ میں(بادشاہِ مصر)” احمد بن طُولون“کی قبر کے پاس سے گزرا تو دیکھاکہ ایک شخص اس کی قبر پر قرآنِ کریم کی تلاوت کر رہا ہے۔پھر ایسا ہوا کہ اس شخص نے”احمدبن طولون“کی قبر پر آنا چھوڑ دیا۔کافی عرصہ بعد میری اس سے ملاقات ہوئی تو میں نے پوچھا:کیا تُووہی شخص نہیں جو”احمدبن طولون“کی قبر کے پاس قرآن پاک پڑھا کرتا تھا؟تو وہ کہنے لگا:آپ نے بجا فرمایا، میں ہی ابنِ طُولون کی قبر کے پاس قرآن پڑھا کرتا تھا کیونکہ وہ ہمارا حاکم تھااور عدل و انصاف کے معاملے میں مشہور(Famous) تھا،لہٰذا میں نے اس بات کو پسند کیا کہ اس کے لئے ایصالِ ثواب کروں اور اس نِیَّت سے  میں نے اس کی قبر کے پاس قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا شروع کردی۔

حضرت سَیِّدُنا محمد بن علی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں،میں نے اس شخص سے پوچھا:پھر اب تم وہاں تلاوت کیوں نہیں کرتے؟وہ شخص کہنے لگا:ایک رات میں نے خواب میں”احمدبن طولون“کو دیکھا، اس نے مجھ سے کہا:تم میری قبر پر قرآن کی تلاوت نہ کیا کرو۔میں نے کہا:آپ مجھے تلاوتِ قرآن سے کیوں منع کر رہے ہیں؟ اس نے جواب دیا:جب بھی تم قرآنِ مجید کی کوئی آیت تلاوت